قومی خبریں

شرمناک! کورونا متاثرہ لاشوں کو بھی نہیں بخش رہے لالچی، نوچے جا رہے زیور

ناگپور کے میو اسپتال میں کورونا متاثرہ لاشوں سے قیمتی چیزیں چوری کیے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے اور اس تعلق سے دو لوگوں کو ناگپور پولس نے گرفتار بھی کر لیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کورونا بحران کے سبب ہندوستان ہی نہیں دنیا کے کئی ممالک میں افرا تفری کا عالم ہے۔ اس مشکل وقت میں سبھی ایک دوسرے کے لیے دعا کر رہے ہیں اور مدد کے لیے ہاتھ بھی بڑھا رہے ہیں۔ لیکن ایسے دہشت والے ماحول میں بھی کچھ ایسے لالچی لوگ ہیں جو انسانیت اور اخلاقیات کی ذرہ برابر بھی پروا نہیں کر رہے۔ مہاراشٹر کے ناگپور سے ایک ایسی خبر سامنے آئی ہے جس نے انسانیت کو شرمسار کر دیا ہے۔

Published: undefined

دراصل ناگپور کے میو اسپتال میں کورونا متاثرہ لاشوں سے قیمتی چیزیں چوری کیے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے اور اس تعلق سے دو لوگوں کو ناگپور پولس نے گرفتار بھی کر لیا ہے۔ ان چوروں سے جب پوچھ تاچھ کی گئی تو نصف درجن سے زائد معاملوں کا انکشاف ہوا۔ یہ دونوں مرے ہوئے لوگوں کی لاشوں سے زیور نوچ لیتے تھے۔ گرفتار ملزم گنیش اُتم ڈیکاٹے اور اس کے دوست چھترپال کشور سونکسرے دونوں ’اسپیک اینڈ اسپون‘ کمپنی میں کام کرتے ہیں۔ علاج کے دوران جن کورونا مریضوں کی موت ہوئی، ان کی لاشوں کو لے جانے کا کام کمپنی کی طرف سے یہ ملازمین کرتے تھے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ کورونا مریض کا جب انتقال ہو جاتا ہے تو ان کے اہل خانہ کو دور ہی رکھا جاتا ہے۔ اسی بات کا فائدہ اٹھا کر ملزم پی پی ای کٹ پہن کر لاش اور مریضوں کے پاس جاتے تھے اور موقع ملتے ہی ان کا قیمتی سامان چوری کرتے تھے۔ ان دونوں ملزمین کی گرفتاری تب عمل میں آئی جب انجلی تیواری کے والد (جن کی کورونا سے یکم اپریل کو موت ہو گئی) کا 18 ہزار روپے کا موبائل چوری ہو گیا اور پولس نے اس معاملے کی تفتیش شروع کی۔ پولس نے موبائل کی لوکیشن تلاش کی، میو اسپتال کا سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کیا، اور پھر منگل کو دونوں ملزمین کی گرفتاری ہوئی۔

Published: undefined

پوچھ تاچھ میں پتہ چلا کہ دونوں گرفتار ملزمین نے میو اسپتال میں کئی دیگر مریضوں اور لاشوں سے بھی قیمتیں چیزیں چوری کی ہیں۔ تقریباً نصف درجن معاملوں کے بارے میں دونوں بتایا اور اپنی غلطی کا اعتراف کیا۔ ان ملزمین کے پاس سے پولس نے 14500 روپے کی نقدی، سونے کے زیورات، 8 لیڈیز گھڑی، موبائل فون سمیت کل ایک لاکھ 68 ہزار 231 روپے کا سامان ضبط کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات