قومی خبریں

راجیو گاندھی کی سالگرہ کے موقع پر راہل اور پرینکا سمیت کانگریس کے متعدد لیڈران نے پیش کیا خراج عقیدت

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ہفتہ کے روز اپنے والد اور سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی 78ویں سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کیا

تصویر ٹوئٹر / @IncIndia
تصویر ٹوئٹر / @IncIndia 

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ہفتہ کے روز اپنے والد اور سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی 78ویں سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر راہول گاندھی اور پرینکا گاندھی ویر بھومی پہنچے اور سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کو گلہائے عقیدت پیش کئے۔

Published: undefined

اس کے علاوہ رابرٹ واڈرا، رکن پارلیمنٹ کے سی وینوگوپال اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف ملکارجن کھڑگے بھی ویر بھومی پہنچے اور سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

Published: undefined

اس موقع پر راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا، ’’پاپا، آپ ہر لمحہ میرے ساتھ، میرے دل میں ہیں۔ میں ہمیشہ کوشش کروں گا کہ آپ نے ملک کے لیے جو خواب آپ نے دیکھا، اسے میں پورا کر سکوں۔‘‘ انہوں نے ٹوئٹ کے ساتھ راجیو گاندھی کی زندگی کے سفر سے متعلق ایک ویڈیو بھی شیئر کی۔

Published: undefined

اس موقع پر کانگریس پارٹی کے ٹوئٹر ہینڈل پر بھی سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کو یاد کیا گیا۔ پارٹی کی طرف سے لکھا گیا ’’ہم ہندوستان کے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کو ان کے یوم پیدائش پر یاد کر رہے ہیں۔ انہیں 21 ویں صدی کے ہندوستان کے طور پر سراہا جاتا ہے۔ ہندوستان میں آئی ٹی اور ٹیلی کام انقلاب کا آغاز، ان کی دور اندیشی کا نتیجہ ہے۔ آج ہم ان کی میراث کا جشن مناتے ہیں۔‘‘

Published: undefined

خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی 20 اگست 1944 کو ممبئی، مہاراشٹر میں پیدا ہوئے۔ وہ ہندوستان کے ساتویں وزیر اعظم تھے۔ ان کے یوم پیدائش 20 اگست کو ہر سال ’سدبھاونا دیوس‘ کے طور پر منایا جاتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ٹی-20 عالمی کپ: ویسٹ انڈیز کو ملی دہشت گردانہ حملہ کی دھمکی، سیکورٹی میں اچانک کیا گیا اضافہ

  • ,
  • کے. کویتا کو نہیں ملی راحت، ای ڈی-سی بی آئی کیس میں عدالت سے ضمانت کی عرضداشت خارج