قومی خبریں

سنگھ ملک کو کمزور کر کے چند صنعت کاروں کا ملک بنانے کی کوشش کر رہی ہے: راہل

راہل نے کہا کہ بی جے پی اور سنگھ نے ملک کو امیر اور غریب کے دو ملکوں میں تقسیم کر دیا ہےجہاں امیروں کے ملک میں سب کچھ ہے غریب کے پاس کچھ نہیں۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بی جے پی اور سنگھ پر زوردار حملہ کرتے ہوئے ان پر نفرت کی سیاست کرکے ملک کو کمزور کرنے اور چار پانچ صنعت کاروں کا ملک بنانے کی کوشش کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پوری طاقت سے اس کی مخالفت جاری رکھے گی۔

Published: undefined

راہل گاندی نے غریب بے زمین خاندانوں کو براہ راست مالی مدد فراہم کرنے کے لیے چھتیس گڑھ حکومت کی ’راجیو گرامین کرشی مزدور نیا ئےیوجنا ‘شروع کرنے اور وردھا کے خطوط پر بننے والے گاندھی 'سیواگرام اور 'چھتیس گڑھ امر جوان جیوتی کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد اس موقع پر منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اور سنگھ کا نظریہ نفرت پھیلا کر ملک کو کمزور کرنا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کل پارلیمنٹ میں دیے گئے بیان کو دہراتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اور سنگھ نے ملک کو امیر اور غریب کے دو ملکوں میں تقسیم کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ امیروں کے ملک میں سب کچھ ہے لیکن ملک میں غربت، مہنگائی اور بے روزگاری جیسے مسائل ہیں۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور سنگھ کے لوگ پوچھتے ہیں کہ 70 سال میں کیا ہوا،وہ ایسا کر کے کسانوں اور مزدوروں کی توہین کرتے ہیں۔ ملک کی ترقی غریبوں، مزدوروں اور کسانوں کی مرہون منت ہے۔

Published: undefined

مسٹر گاندھی نے کہا کہ 100 امیر لوگوں کے پاس ملک کی 40 فیصد دولت ہے۔بی جے پی اور سنگھ ملک کو چار سے پانچ صنعتکاروں کا ب ملک نانا چاہتے ہیں، لیکن ایسا نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ کثرت میں وحدت ہی ملک کی طاقت ہے۔ ملک ایک گلدستے کی طرح ہے جہاں مختلف زبان، ثقافت اور تاریخ ہے،یہی ہمارے ملک کی خوبصورتی ہے لیکن بی جے پی اورسنگھ اپنا نظریہ سب پر مسلط کرنا چاہتی ہے۔ہندوستان کسی ایک سوچ کا نہیں ہو سکتا۔

Published: undefined

انہوں نے چھتیس گڑھ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت کسانوں، مزدوروں سمیت تمام طبقوں کے مفاد میں مسلسل کام کر رہی ہے، کانگریس نے انتخابات میں جو وعدہ کیا تھا، اس سے بڑھ کر وہ وعدہ پورا ہوا۔

Published: undefined

مسٹر گاندھی نے کہا کہ وہ شروع سے کہہ رہے ہیں کہ کسانوں اور مزدوروں کی جیبوں میں پیسہ ڈالنے سے معیشت مضبوط ہوگی، ہماری چھتیس گڑھ کی حکومت نے کسانوں اور مزدوروں کی جیبوں میں پیسہ ڈالا، اس کا اثر یہ ہوا کہ کورونا کے مشکل دور میں چھتیس گڑھ کی جی ڈی پی بہت اچھی رہی۔انھوں نے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل کی بہت تعریف کی اور ان کے کابینہ کے ساتھیوں کو بھی اچھے کام کے لیے مبارکباد دی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined