قومی خبریں

پرتاپ گڑھ میں سماجوادی پارٹی کے امیدوار گلشن یادو پر حملہ، راجا بھیا پر الزام

پولیس کا کہنا ہے کہ سب کچھ ٹھیک ہے اور پولنگ کا عمل پر امن طریقہ سے ہو رہا ہے۔ سماجوادی پارٹی کے امیدوار گلشن یادو کی جانب سے پولیس میں تحریر دی گئی ہے اور اس پر کارروائی کی جا رہی ہے۔

سماجوادی پارٹی امیدوار گلشن یادو / تصویر آئی اے این ایس
سماجوادی پارٹی امیدوار گلشن یادو / تصویر آئی اے این ایس 

پرتاپ گڑھ: یوپی اسمبلی انتخابات میں پانچویں مرحلہ کی 61 سیٹوں پر پولنگ کا عمل جاری ہے۔ دریں اثنا، پرتاپ گڑھ کی کنڈا اسمبلی سیٹ سے سماجوادی پارٹی کے امیدوار گلشن یادو کے قافلہ پر حملہ کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ سماجوادی پارٹی کا الزام ہے کہ پہاڑپور کے پاس قافلہ پر حملہ ہوا ہے۔ گلشن یادو کے حملہ میں وہ بال بال بچ گئے لیکن ان کی کار کو نقصان پہنچا ہے۔

Published: undefined

وہیں پولیس کا کہنا ہے کہ سب کچھ ٹھیک ہے اور پولنگ کا عمل پر امن طریقہ سے ہو رہا ہے۔ سماجوادی پارٹی کے امیدوار گلشن یادو کی جانب سے پولیس میں تحریر دی گئی ہے اور اس پر کارروائی کی جا رہی ہے۔

Published: undefined

بعد میں حملہ کے لئے گلشن یادو نے رگھوراج پرتاپ سنگھ عرف راجا بھیا کو ذمہ دار قرار دیا۔ تاہم راجا بھیا نے کہا ہے کہ حملہ سے ان کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ایسا کچھ کیوں کروں گا جس سے الیکشن خراب ہو جائے؟ یہ حملہ ہمدردی حاصل کرنے کے لئے کرایا گیا ہے۔ خیال رہے کہ گلشن یادو 1993 سے کنڈا سیٹ سے جیت حاصل کر رہے راجا بھیا کو سخت چیلنج پیش کر رہے ہیں۔

Published: undefined

راجا بھیا کنڈا سیٹ سے آزاد امیدوار کے طور پر جیت درج کرتے رہے ہیں اور سماجوادی پارٹی اور بی جے پی کے تعاون سے وزیر بھی رہ چکے ہیں لیکن اب ڈیڑھ دہائی کے بعد سماجوادی پارٹی نے ان کے خلاف اپنا امیدوار اتارا ہے۔ ایس پی امیدوار گلشن یادو راجا بھیا کے قریبی رہ چکے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined