قومی خبریں

رام مندر: آر ایس ایس نے سپریم کورٹ کو دی تحریک چلانے کی دھمکی

آر ایس ایس نے آج واضح لفظوں میں کہہ دیا کہ مندر تعمیر میں بہت تاخیر ہو چکی ہے اور اس پر جلد کچھ نہیں کیا گیا تورام مندر تعمیر کے لئے تحریک چلائیں گے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا بھیا جی جوشی کی فائل تصویر

راشٹریہ سویم سیوک سَنگھ (آر ایس ایس) نے رام مندر تعمیر کو لے کر ایک بڑا بیان دیا ہے ۔ جنوری تک معاملہ کو ٹالنے کے لئے سَنگھ نے سپریم کورٹ کو دھمکی آمیز لہجے میں کہا ہے کہ وہ ہندو سماج کے جذبات کو سمجھے۔سَنگھ کی آل انڈیا ایگزیکٹیو ڈویژن کے تین روزہ اجلاس کے بعد بھیا جی جوشی نے کہا ’’عدالت کے فیصلہ میں تاخیر ہو رہی ہے اور عدالت نے غیر معینہ مدت کے لئے اس کو ٹال دیا ہے اور ایسا کرنا ان کے دائرۂ اختیار میں ہے ۔ لیکن جب عدالت سے پوچھا گیا کہ اس معاملہ کی سماعت کب ہوگی؟ تو عدالت نے کہا کہ ’’اس کی اور بھی ترجیحات ہیں ‘‘۔ بھیا جی نے کہا کہ ’’عدالت کے اس بیان سے ہندو سماج بے عزتی محسوس کر رہا ہے ۔ ہم عدالت سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ اس پر غور کرے اور ہندو ؤں کے عقیدے اور جذبات کا خیال رکھے‘‘۔

Published: 02 Nov 2018, 4:09 PM IST

آر ایس ایس نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو رام مندر تعمیر کو لے کر تحریک چلائیں گے ۔ گزشتہ تیس سالوں سے تحریک چل رہی ہے اور مندر تعمیر میں بہت تاخیر ہو چکی ہے ۔ اگر کوئی راستہ نہیں بچتا ہے تو پھر قانون ہی آخری سہارا ہے۔

Published: 02 Nov 2018, 4:09 PM IST

خاص بات یہ ہے کہ بھیا جی جوشی سپریم کورٹ کو اس لہجے میں بات کرنے والے حکومت کے رویہ پر جواب دیتے ہیں تو وہ حکومت اور بی جے پی کا بچاؤ کرتے ہیں۔ بھیا جی جوشی نے رام مندر تعمیر پر حکومت کے ذریعہ آرڈیننس لانے کے مطالبہ پر کہا کہ جن کو یہ مطالبہ کر نا ہے وہ کریں لیکن یہ فیصلہ حکومت کو کرنا ہے کہ اس کو اس پر کیا کرنا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت یا بی جے پی پر دباؤ بنانے کی بات نہیں ہے، یہاں آ پس میں اتفاق رائے ضروری ہے ۔

ممبئی میں ہوئے آر ایس ایس کے اجلاس میں بی جے پی صدر امت شاہ نے بھی شرکت کی ۔ واضح رہے کہ یہاں امت شاہ کی سَنگھ سربراہ موہن بھاگوت سے بھی ملاقات ہوئی۔جوشی نے بتایا کہ امت شاہ کی صبح ملاقات ہوئی تھی اور ملاقات کے دوران رام مندر سمیت کئی معاملات پر گفتگو ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک عدالت اپنا فیصلہ نہیں سناتی تب تک حکومت کے لئے بھی چیلنج رہے گا۔

Published: 02 Nov 2018, 4:09 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 02 Nov 2018, 4:09 PM IST