
تصویر @INCIndia
گجرات کے احمد آباد میں آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) کے تاریخی قومی کنونشن کا دوسرا دن پورے آب و تاب کے ساتھ جاری ہے۔ اس تاریخی اجلاس میں کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے، لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی اور کانگریس پارلیمانی کمیٹی کی چیئرپرسن سونیا گاندھی سمیت دیگر سرکردہ رہنماؤں نے شرکت کی۔ کانگریس کے اس دو روزہ کنونشن میں 2 قرارداد پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔ پہلی قرارداد ہے ’انصاف کا راستہ: عزم، لگن و جدوجہد‘ اور دوسری قرارداد ہے ’گجرات میں کانگریس کی ضرورت کیوں ہے؟‘ 2 روزہ اجلاس کے دوسرے دن 9 اپریل کو کانگریس پارٹی کے کچھ سرکردہ رہنماؤں نے اس قرارداد سے متعلق اپنی آراء ظاہر کی، اور کچھ لیڈران ملک کے موجودہ حالات پر اپنا موقف ظاہر کیا۔ یہاں پیش ہیں تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی، رکن پارلیمنٹ گورو گگوئی، رکن اسمبلی جگنیش میوانی، دلت لیڈر ادت راج اور پارٹی ترجمان راگنی نایک کے خطاب کا مختصر حصہ۔
Published: undefined
نریندر مودی اپنی گارنٹی کی بات کرتے ہیں لیکن وہ کبھی پوری نہیں ہوتی ہے۔ نریندر مودی نے کہا تھا کہ ہم ہر سال 2 کروڑ نوکریاں دیں گے لیکن 11 سال بعد بھی اس وعدے کی کوئی خبر نہیں ہے۔ لیکن جب راہل گاندھی جی نے تلنگانہ میں عوام سے وعدہ کیا تو ہم نے اسے پورا کر کے دکھایا۔ ہم نے تلنگانہ میں اقتدار میں آتے ہی ریاست کے لاکھوں کسانوں کا قرض معاف کیا اور ذات پر مبنی مردم شماری بھی کروائی۔ جہاں ایک طرف کانگریس پارٹی اور راہل گاندھی جی کی قیادت میں ہم سب گاندھی جی کے نظریے کو آگے لے جانے کا کام کر رہے ہیں۔ وہیں، نریندر مودی اس ملک میں گوڈسے کے نظریے کو پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں، اس لیے ہم سب کو اس کے خلاف کھڑا ہونا ہے۔
Published: undefined
راہل گاندھی جی جب گجرات دورے پر آئے تھے تو انہوں نے کہا تھا کہ جن لوگوں کا ایک پیر کانگریس اور دوسری کسی اور پارٹی میں ہے ان کی پہچان کریں انہیں کانگریس سے باہر کرنا ہوگا۔ اگر ہمیں آنے والے وقت میں اسمبلی انتخاب جیتنے ہیں تو ایسے کٹر کانگریسیوں کو آگے لانا ہوگا جو ہر دھمکی یا لالچ کے باوجود بھی کانگریس سے جڑے رہیں۔ مجھے پورا بھروسہ ہے کہ اگر ہم کٹر کانگریسیوں کو آگے بھائیں گے تو ہر اسمبلی انتخاب میں ہماری جیت ہوگی۔
Published: undefined
گجرات کے خوابوں اور اس کی خواہشات کو یہاں کی بی جے پی حکومت پورا نہیں کر سکی۔ اس لیے کانگریس کو گجرات کی ترقی کے لیے ایک بلیو پرنٹ دینا ہوگا اور وہ ہم دیں گے۔ گجرات آج کے حالات سے بہت بہتر کر سکتا ہے۔ ہم گجرات کے ساتھ ساتھ پورے ملک میں پھیلی عدم مساوات کے خلاف لڑنے کے لیے پُرعزم ہیں۔
Published: undefined
دلتوں اور قبائلیوں کی جو بھی ترقی ہوئی ہے، وہ کانگریس نے کی ہے۔ ہر شعبے میں ریزرویشن دے کر انہیں آگے بڑھایا۔ راہل جی آج پسماندہ لوگوں، دلتوں اور قبائلیوں کو ہر میدان میں حصہ داری دلانے کے لیے لڑائی لڑ رہے ہیں۔ اگر ہم نے راہل جی کا ساتھ نہیں دیا تو دلت پھر سے غلام ہو جائے گا۔
Published: undefined
چمپارن میں مہاتما گاندھی نے پہلی بار بے خوفی کا منتر دیا اور کہا کہ ڈرو مت۔ وہی نعرہ کا کانگریس کا ہاتھ دکھا کر راہل جی کہتے ہیں، ناانصافی سے ڈرو مت، اقتدار کی تاناشاہی سے ڈرو مت۔ آج ملک میں مہنگائی کی مار ہے، نوجوان بے روزگار ہیں، خواتین کی عزتیں پامال ہو رہی ہیں، کسان خودکشی کرنے پر مجبور ہیں۔ پٹرول-ڈیزل 100 کے پار ہے، ناکارہ اور نکمی بی جے پی سرکار ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined