قومی خبریں

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سبکدوش ملازمین آدھی پنشن ملنے سے ناراض

اس سلسلہ میں نمائندہ نے جب مسلم یونیورسٹی کے فائنینس آفیسر پروفیسر ایس ایم جاوید اختر سے آدھی پینشن جاری کیے جانے سے متعلق وضاحت طلب سوال کیا تو انہوں نے اس سلسلہ میں اپنا جواب دینے سے منع کر دیا۔

تصویر ابو ہریرہ
تصویر ابو ہریرہ 

علی گرھ:علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ معاشی بحران کا برا اثر ملازمت سے سبکدوش ہو چکے پینشنرس پر پڑا ہے، ان کی ماہانہ پینشن یونیورسٹی انتطامیہ و مرکزی حکومت کی جانب سے دیوالی جیسے اہم اور خاص تہوار کے موقع پر آدھی پینشن کر دی گئی ہے اس کو لیکر ملازمین نے اپنے غم و غصہ کا اظہار قومی آواز سے کیا۔

Published: 08 Nov 2020, 10:40 PM IST

مسلم یونیورسٹی انتظامیہ کے افسران اس سلسلہ میں کچھ بھی کہنے سے بچتے ہوئے نظر آئے۔ واضح ہو کہ مسلم یونیورسٹی میں اس وقت تقریباً 5 ہزار پینشنرس ہیں اس میں اساتذہ و دیگر سبکدوش ملازمین شامل ہیں، سبھی کو ماہ اکتوبر کی آدھی پینشن جاری کی گئی ہے، جس کے سبب پینشن پانے والے افراد خاص کر سابق ملازمین کی بیوہ ہو چکی ان خواتین پر بہت برا اثر پڑا ہے جن کے اوپر اپنی غیر شادی شدہ بیٹیوں کی ذمہ داری ہے، ان سبھی میں اپنے ضروری اخراجات کو لے کر بے چینی بنی ہوئی ہے۔

Published: 08 Nov 2020, 10:40 PM IST

مسلم یونیورسٹی کے معروف سابق پروفیسر و اتاترک فی کربلا جیسی کتاب کے تخلیق کار ڈاکٹر عارف الاسلام نے آدھی پینشن دیئے جانے سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ کئی برس سے مسلم یونیورسٹی میں معاشی بحران بنا ہوا ہے، انہوں نے بتایا کہ لیفٹیننٹ جنرل ضمیر الدین شاہ جب وائس چانسلر تھے اس وقت ہر ملازم کو ریٹائرمنٹ کے وقت ہی تمام بقائے کا چیک اسی روز دے دیا جاتا تھا، لیکن اب کئی برس سے ریٹائر ہونے والے ملازمین کا بقایا کئی کئی برس تک نہیں مل پا رہا ہے۔ انہوں نے پینشنرس کے ساتھ ہونے والی اس معاشی نا انصافی کو ظلم قرار دیا ہے۔ انہوں نے حکومت و انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ جتنی جلدی ہو سکے بقایا آدھی پینشن کو فوری طور پر جاری کرے، کیوں کہ سبکدوش ملازمین کے لئے یہ پینشن ہی اپنی گزر بسر کا واحد ذریعہ ہے۔

Published: 08 Nov 2020, 10:40 PM IST

سابق ملازم مٹرو لال کی بیوہ برما دیوی نے اپنے درد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے شوہر کے انتقال کے بعد ان کی تنخواہ کا حصہ ایک چوتھائی رہ گیا ہے، اب دیوالی جیسے بڑے تہوار کے موقع پر پینشن کا آدھا کیا جانا نہایت افسوس ناک ہے۔ انہوں نے مرکزی حکومت سے سوال کیا کہ کیا یہی اچھے دن ہیں اس پر حکومت کو شرم آنی چاہیے کہ بیواﺅں کے جینے کے حقوق کو ہی ان سے چھینا جا رہا ہے، برما دیوی کے شوہر صفائی ملازم تھے۔

Published: 08 Nov 2020, 10:40 PM IST

ریٹائرمنٹ کے بعد اپنے شوہر کے انتقال کے بعد اپنی تین غیر شادی شدہ بیٹیوں کے ساتھ شوہر کی پینشن سے گزارا کرنے والی حمیدہ بیگم نے بتایا کہ انہیں محض 7 ہزار روپئے ماہانہ پینشن پر کسی طرح گزارا ہو رہا تھا، لیکن حکومت یا مسلم یونیورسٹی انتطامیہ کے ظالمانہ فیصلہ نے ان کی و تین بیٹیوں کی زندگی کو ہی خطرے میں ڈال دیا ہے۔ وہ اب کرائے کے مکان میں اپنی تین بیٹیوں کے ساتھ ضروری اخراجات بھی پورے نہیں کر پائیں گی۔

Published: 08 Nov 2020, 10:40 PM IST

اس سلسلہ میں نمائندہ نے جب مسلم یونیورسٹی کے فائنینس آفیسر پروفیسر ایس ایم جاوید اختر سے آدھی پینشن جاری کیے جانے سے متعلق وضاحت طلب سوال کیا تو انہوں نے اس سلسلہ میں اپنا جواب دینے سے منع کر دیا و دیگر متعلقہ افسران نے بھی اپنی لا علمی کا اظہار کیا ہے۔

Published: 08 Nov 2020, 10:40 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 08 Nov 2020, 10:40 PM IST