قومی خبریں

ارنب گوسوامی کو پھر گرفتار کرنے کی ہو رہی تیاری!

خودکشی کے لیے اکسانے والے معاملے میں ملزم ٹی وی صحافی ارنب گوسوامی پر پھر سے گرفتاری کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔ رائے گڑھ پولس نے عدالت سے گرفتاری وارنٹ کا مطالبہ کیا۔

ارنب گوسوامی، تصویر سوشل میڈیا
ارنب گوسوامی، تصویر سوشل میڈیا 

خودکشی کے لیے اکسانے کے ایک معاملہ میں ملزم ٹی وی صحافی ارنب گوسوامی پر ایک بار پھر سے گرفتاری کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔ دراصل جمعرات کو اس معاملے میں رائے گڑھ ضلع کی ایک عدالت میں سماعت ہونی تھی، لیکن ارنب وہاں پیش نہیں ہوئے جس کے بعد استغاثہ فریق نے ان کے خلاف وارنٹ جاری کرنے کی گزارش کی۔ قابل ذکر ہے کہ علی باغ پولس نے نومبر 2020 میں انٹیریر ڈیزائنر انوے نائک کی مبینہ خودکشی سے متعلق معاملے میں ارنب گوسوامی اور دو دیگر لوگوں کو گرفتار کیا تھا۔ بعد میں انھیں سپریم کورٹ نے ضمانت دے دی تھی۔

Published: undefined

فی الحال اس معاملے کی سماعت علی باغ سیشن کورٹ میں چل رہی ہے۔ جمعرات کو اس پر سماعت ہونی تھی، لیکن ارنب کے وکیل نے پیشی سے چھوٹ دیے جانے کا مطالبہ کیا۔ عدالت نے کچھ دن کے لیے پیشی سے چھوٹ دے دی۔ دو دیگر ملزم فیروز شیخ اور نتیش ساردا بھی جمعرات کو عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ اسپیشل پبلک پرازیکیوٹر پردیپ گھرات نے اس عمل پر سخت اعتراض ظاہر کیا اور کہا کہ ملزمین کو شناخت کے لیے پیش ہونا چاہیے تھا کیونکہ عدالت کے ذریعہ فرد جرم کا نوٹس لینے کے بعد یہ پہلی سماعت تھی۔ انھوں نے گوسوامی اور دو دیگر کے خلاف وارنٹ جاری کرنے کی بھی گزارش کی۔

Published: undefined

فی الحال عدالت نے ارنب گوسوامی کے خلاف وارنٹ جاری کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ عدالت کا کہنا ہے کہ چونکہ کورونا وائرس کے سبب پابندیاں 31 جنوری تک نافذ ہیں، اس لیے ایسی کوئی کارروائی نہیں کی جا سکتی۔ اس معاملے کی اگلی سماعت 6 فروری کو ہوگی۔ فریق استغاثہ نے کہا کہ اس تاریخ کو ملزمین کو بذات خود یا ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ سے پیش ہونے کی ضرورت ہوگی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined