قومی خبریں

اتراکھنڈ میں بار بار وزیر اعلیٰ تبدیل کرنا عوام کی توہین، کانگریس کا بی جے پی پر زوردار حملہ

سرجے والا نے اس تبدیلی کو اتراکھنڈ کے عوام پر زیادتی، مظالم اور دھوکہ دہی قرار دیا اور کہا کہ بی جے پی کی مرکزی قیادت اتراکھنڈ کی ترقی کو روک کر ریاست کے عوام کو دھوکہ دے رہی ہے۔

ویڈیو گریب
ویڈیو گریب 

نئی دہلی: کانگریس نے اتراکھنڈ میں بار بار وزیر تبدیل کیے جانے کی مذمت کرتے ہوئے اسے اتراکھنڈ کے عوام کی توہین قرار دیا اور کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی مرکزی قیادت ریاست میں سیاسی عدم استحکام پیدا کر کے لوگوں کے ساتھ دھوکہ کر رہی ہے۔

Published: undefined

کانگریس کے اتراکھنڈ کے انچارج دیویندر یادو، سابق وزیر اعلی ہریش راوت، ریاستی صدر پریتم سنگھ اور کانگریس کے شعبہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے ہفتے کے روز یہاں پارٹی ہیڈ کوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ بی جے پی آئینی ذمہ داریوں کا حوالہ دے کر ریاست میں سیاسی عدم استحکام پید کر کے اتراکھنڈ کے عوام کو گمراہ کر رہی ہے۔

Published: undefined

دیوندر یادو نے وزیر اعلی تیرتھ سنگھ راوت کے استعفے کو اتراکھنڈ کے عوام کے ساتھ دھوکا قرار دیا اور کہا کہ ریاست میں بھاری اکثریت کے باوجود بی جے پی کے پاس ریاست کو چلانے کے لئے کوئی ایسا لیڈر نہیں ہے جو وزیر اعلی کی حیثیت سے موثر انداز میں کام کر سکے۔ سرجے والا نے اس تبدیلی کو اتراکھنڈ کے عوام پر زیادتی، مظالم اور دھوکہ دہی قرار دیا اور کہا کہ بی جے پی کی مرکزی قیادت اتراکھنڈ کی ترقی کو روک کر ریاست کے عوام کو دھوکہ دے رہی ہے۔

Published: undefined

سابق وزیراعلی ہریش راوت نے بیمار ہونے کی وجہ سے فون پر ہی پریس کانفرنس میں وزیر اعلی کو بار بار تبدیل کرنے کی مشق کو قابل مذمت قرار دیا کہا کہ بی جے پی کا اس طرح کا ہائی ڈرامہ ریاست کے عوام کی توہین ہے۔ ہریش راوت نے کہا کہ بی جے پی کو 2017 میں بھاری اکثریت ملی تھی اور اس کے پاس مرکز اور ریاست میں ڈبل انجن کی حکومت بھی ہے۔ اس کے باوجود ریاست میں ترقی نہیں کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی حکومت نے اتراکھنڈ میں کسی بھی مسئلے کو حل نہیں کیا ہے اور مضحکہ خیز طریقے سے وزیر اعلی تبدیل کرتی رہی ہے۔

Published: undefined

ریاستی صدر پریتم سنگھ نے کہا کہ بی جے پی کے دور حکومت میں ریاست میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا ہے اور حکومت لوگوں کی توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے اور اب آئینی ذمہ داری کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعلی کو تبدیل کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی نے اقتدارمیں آنے سے پہلے جو عوام سے وعدے کیے تھے اسے پورا نہیں کیا اور اب عوام کو گمراہ کرنے کے لئے سیاسی عدم استحکام پیدا کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتراکھنڈ میں خواتین پر مظالم ڈھائے جا رہے ہیں اوراقتدار میں مدہوش بی جے پی کے اسمبلی اراکین پر عصمت دری کے الزام لگ رہے ہیں، لیکن حکومت ان کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھا رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined