سی بی ایس ای کی منفرد پہل، بورڈ امتحانات کے دوران طلباء کو تناؤ سے بچانے کے لیے مفت خدمت کا آغاز
یہ پہل طلباء کو آئندہ بورڈ امتحانات کے لیے ذہنی طور پر تیار کرنے کے لیے شروع کی گئی ہے، تاکہ بچے 17 فروری 2026 سے شروع ہونے والے امتحانات کا سامنا اعتماد، توازن اور سکون کے ساتھ کرسکیں۔

سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے بورڈ امتحانات سے قبل طلبہ میں بڑھتے تناؤ کو دور کرنے کے لیے اہم پہل شروع کی ہے۔ بورڈ نے 10ویں اور 12ویں کلاس کے طلباء کے لیے نفسیاتی سماجی مشاورت کے لیے خدمات کا آغاز کیا ہے۔ اس پہل سے طلباء کے بڑھتے تناؤ اور ذہنی صحت کا خیال رکھا جائے گا۔ اس کی شروعات 6 جنوری سے ہوگئی ہے جو یکم جون تک جاری رہے گی۔ طلباء ٹول فری نمبر پر کال کر کےاس کا فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق سی بی ایس ای کی یہ خدمت صبح 9:30 بجے سے شام 5:30 بجے تک حاصل کی جا سکتی ہے۔ ہفتہ اور اتوار کو یہ خدمت دستیاب نہیں ہوگی۔ اس معاملے پر سی بی ایس ای نے کہا ہے کہ یہ پہل طلباء کو آئندہ بورڈ امتحانات کے لیے ذہنی طور پر تیار کرنے کے لیے شروع کی گئی ہے تاکہ بچے 17 فروری 2026 سے شروع ہونے والے امتحانات کا سامنا اعتماد، توازن اور سکون کے ساتھ کرسکیں۔
مفت مشاورت حاصل کرنے کے لیے طلباء اور سرپرست 1800-118-004 پر کال کر کے 24X7 آئی وی آرایس سپورٹ سسٹم کا استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ خدمت ہندی اور انگریزی دونوں زبانوں میں دستیاب کرائی گئی ہے۔ طلباء صبح 9:30 بجے سے شام 5:30 بجے تک اس خدمت کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ حالانکہ یہ ہفتہ اور اتوار کو دستیاب نہیں ہوگی۔
یہ خدمت خاص طور پر ان طلباء کے لیے ہے جو اپنے بورڈ امتحانات کے دباؤ کو کم کرنا چاہتے ہیں۔ اس میں طلباء کو کشیدگی سے اوپر اٹھنے کے ساتھ وقت سیٹ کرنے اور پڑھائی سے متعلق مشورہ دیئے جائیں گے۔ بتا دیں کہ طلباء اور سرپرست 73 تربیت یافتہ کونسلرز کے پینل کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اس سروس کا استعمال کر سکتے ہیں۔ ان میں سی بی ایس ای اسکولوں کے پرنسپل، کونسلرز، اسپیشل ٹیچر اور ماہر نفسیات شامل ہیں۔ ان مشیروں میں سے 61 ہندوستان میں ہیں، جب کہ 12 مشیر نیپال، جاپان، قطر اور متحدہ عرب امارات میں موجود ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔