قومی خبریں

مودی حکومت میں ملک کی حالت ’غلام ہندوستان‘ جیسی ہو گئی: کانگریس

رندیپ سرجے والا نے کہا کہ راہل گاندھی کی قیادت میں کانگریس مہاتما گاندھی کی راہ پر چل کر ملک کو معاشی بحران، بینک لوٹ، گھوٹالوں اور بے روزگاری سمیت ہر طرح کی پریشانیوں سے آزاد کرانے کے لیے تیار۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کانگریس ترجمان رندیپ سنگھ سروجے والا نے مہاراشٹر کے ناگپور میں میڈیا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت اور اس کی پالیسیاں ملک کو تباہی کی طرف لے جا رہی ہیں۔ مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’’ملک آج سماجی، سیاسی اور معاشی بیماری کے دور سے گزر رہا ہے۔ آج ملک کی حالت تقریباً وہی ہے جیسی 71 سال پہلے تھی جب ملک غلامی کی زنجیروں میں قید تھا۔ فرق صرف اتنا ہے کہ اس وقت انگریزی حکومت کے ذریعہ ہندوستانیوں پر ظلم کیا جا رہا تھا اور آج اس کی جگہ بی جے پی نے لے لی ہے۔‘‘

Published: undefined

سرجے والا نے وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت میں ہو رہی بدحالی کے خاتمہ کے لیے کانگریس کا برسراقتدار آنا ضروری قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’راہل گاندھی کی قیادت میں کانگریس مہاتما گاندھی کی راہ پر چل کر ملک کو معاشی بحران، کسانوں کے استحصال، بدعنوانی، بینک لوٹ گھوٹالوں اور رافیل کے گھوٹالے بازوں، بے روزگاری، خواتین کا استحصال، دلتوں، پسماندہ پر مظالم اور جمہوریت کو نقصان پہنچانے والی بی جے پی حکومت سے آزادی دلانے کے لیے تیار ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined