قومی خبریں

ریل بجٹ: طویل دوری کی ٹرینیں ہوں گی آرام دہ، میٹرو سٹی اور شمال مشرق کے نیٹورک پر رہے گا فوکس

عوام ریل بجٹ کا شدت سے انتظار کرتے ہیں کیونکہ ذیلی اور متوسط طبقہ میں ملک کی لائف لائن کہی جانے والی ریلوے کے ساتھ ان کا گہرا رشتہ ہے۔

ٹرین، تصویر یو این آئی
ٹرین، تصویر یو این آئی PHOOL CHANDRA

ریل بجٹ میں اس سال طویل دوری کے سفر کو آرام دہ بنانے اور انتخابی ریاستوں و میٹرو سٹی کے ساتھ ساتھ شمال مشرق کو ریل نیٹورک سے جوڑنے پر زور رہے گا۔ مرکزی وزیر مالیات نرملا سیتارمن یکم فروری کو اپنا چوتھا بجٹ پیش کریں گی جو کہ 2017 میں مرکزی بجٹ میں ریل بجٹ کے انضمام کے بعد سے چھٹا مشترکہ بجٹ ہوگا۔ جانکاری کے مطابق مرکز اس بار ریلوے بجٹ میں اضافہ کرنے جا رہا ہے۔ امید لگائی جا رہی ہے کہ حکومت ریلوے کے بجٹ میں 15 سے 20 فیصد کا اضافہ کرے گی۔

Published: undefined

پانچ ریاستوں کے انتخاب سے پہلے پیش ہونے والے اس ریل بجٹ میں مرکزی حکومت مسافروں سے جڑی نئی ریل سہولیات کا اعلان کر سکتی ہے حالانکہ ریلوے کو گزشتہ ایک سال میں 26 ہزار 338 کروڑ روپے کا خسارہ ہوا ہے جب کہ گزشتہ سال مرکزی حکومت نے ریلوے کے لیے ریکارڈ 1 لاکھ 10 ہزار 55 کروڑ روپے الاٹ کیے تھے۔ اس بار کا ریل بجٹ تقریباً ڈھائی لاکھ کروڑ روپے رہنے کی امید ہے۔

Published: undefined

مرکز آئندہ سال کے آخر تک براڈ گیج ریلوے لائنوں کی مکمل بجلی کاری کو حاصل کرنے کی اپنی کوششوں کے تحت اس بار ریل بجٹ میں ریکارڈ 7 ہزار کلومیٹر ریلوے ٹریک کی بجلی کاری کی تجویز پیش کر سکتا ہے۔ ہندوستانی باشندوں کو ریل بجٹ کو لے کر بھی خاصہ انتظار رہتا ہے کیونکہ ذیلی اور متوسط طبقہ میں ملک کی لائف لائن کہی جانے والی ریلوے کے ساتھ ان کا گہرا رشتہ ہے۔ اس بار کے ریل بجٹ میں ہائی اسپیڈ ٹرینوں کے اعلان کے بھی امکانات ہیں۔ انتخابی ریاستوں اور میٹرو سٹی کے ریل رابطہ کو چست کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔ ان کے لیے حکومت کچھ پرائیویٹ کمپنیوں کو شامل کر سکتی ہے۔ نئی دہلی سے وارانسی کے درمیان بلیٹ ٹرین کا بھی اعلان کیا جا سکتا ہے۔

Published: undefined

غور طلب ہے کہ احمد آباد سے ممبئی کے درمیان پہلی بلیٹ ٹرین کا کام پہلے سے چل رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی دہلی-ہوڑہ روٹ پر بلیٹ ٹرین چلانے کا اعلان بھی ممکن ہے۔ اس کے علاوہ گولڈ کواڈری لیٹرل روٹ پر سیمی ہائی اسپیڈ ٹرین بھی چلانے کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔ وندے بھارت ایکسپریس کی توسیع اور نئے ڈیڈیکیٹیڈ فریٹ کوریڈورس شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ریل بجٹ میں خاصہ فوکس گولڈ کواڈری لیٹرل روٹس پر رہے گا۔ ان روٹس پر 180 سے 200 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے دوڑنے والی سیمی ہائی اسپیڈ ٹرین چلانے کا اعلان ہو سکتا ہے۔ یہ ٹرینیں وندے بھارت ایکسپریس کی طرح ہو سکتی ہیں۔

Published: undefined

بجٹ میں حکومت سبھی ٹرینوں سے پرانے آئی سی ایف کوچ کو ہٹا کر نئے ایل ایچ بی کوچ لگانے کا بھی اعلان کر سکتی ہے۔ ریل بجٹ میں طویل دوری کے سفر کے لیے تقریباً دس نئی ہلکی ٹرین (الیومنیم والی) چلانے کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔ ان میں بجلی کا خرچ کم ہوتا ہے۔ حکومت اس سال موجودہ ٹرینوں کو ان میں بدلنے کی تجویز کے تحت رول اسٹاکس پر فوکس کر سکتی ہے۔ بجٹ میں 6500 الیومنیم کوچ، 1240 لوکوموٹیوس اور تقریباً 35000 ویگن بنانے کی تجویز بھی رکھی جا سکتی ہے۔

Published: undefined

اسی کے تحت ہندوستانی ریلوے کی روایتی آئی پی ایس کوچ سے بدل کر جرمن تکنیک سے بنے ایل ایچ بی کوچ سے بنی کئی خصوصی ٹرینیں بھی تیار کر رہی ہے۔ تاریخ میں پہلی بار ریلوے نے ہوائی جہاز کی طرح لائٹ لگا کر مارڈرن ٹرین تیار کی ہیں۔ دیگر ہائی اسپیڈ ٹرینوں میں بھی اس تکنیک کا استعمال کیا جائے گا۔ اسی طرح چنئی کی انٹگرل کوچ فیکٹری میں ایک ڈکن کوئن کے ڈبے تیار کیے جا رہے ہیں۔ اس نئی ڈکن کوئن ٹرین کے لیے خصوصی طور سے ٹرین کے آگے اور پیچھے لگنے والے گارڈ والے دو ڈبے بنائے گئے ہیں۔ ساتھ ہی پانچ اے سی چیئر کار، 12 نان اے سی چیئر کار اور ایک پینٹری کم ڈائننگ کار تیار کر لیا گیا ہے۔ اس ٹرین میں 20 ڈبے ہوں گے۔ ہر ڈبے کی اپنی خاصیت ہوگی۔ اس میں ہوائی جہاز کی طرح لائٹ کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ اسی طرز پر ریل بجٹ میں ہندوستانی ریل کے ذریعہ دیگر ٹرینیں بھی چلانے کا اعلان کیا جائے گا۔

Published: undefined

اس بار کے ریل بجٹ میں مرکز کا فوکس شمال مشرقی ریلوے نیٹورک کی توسیع پر رہے گا۔ گزشتہ بجٹ میں مرکزی وزیر مالیات نے ایسٹ کوسٹ، ایسٹ-ویسٹ اور نارتھ ساؤتھ جیسے روٹ کے لیے نئے ڈی ایف سی کوریڈور بنانے کا بھی اعلان کیا گیا تھا۔ منی پور انتخاب سے ٹھیک پہلے اس سال آزادی کے 75 سال بعد پہلی بار منی پور کے تامینگ لونگ ضلع کے رانی گائدنلیو ریلوے اسٹیشن پر پہلی بار مال گاڑی پہنچی۔

Published: undefined

ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے اسی مہینے ہوائی سروے کے ذریعہ منی پور میں جیریبام-امپھال نئی لائن پروجیکٹ کا جائزہ لیا تھا۔ اس پروجیکٹ میں ملک کا سب سے طویل غار شامل ہے، جو گواہاٹی اور امپھال کو جوڑے گا۔ ویشنو نے کہا کہ شمال مشرق میں مختلف ریل پروجیکٹس کے لیے اس سال 7000 کروڑ روپے الاٹ کیے گئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined