قومی خبریں

راہل-پرینکا نے لکھیم پور کھیری پہنچ کر متاثرہ کنبے کو گلے لگایا، ہر ممکن مدد کا دلایا بھروسہ

راہل اور پرینکا نے مہلوک کسان کے گھر والوں سے مل کر ان کی ہمت بڑھائی اور انھیں ہر ممکن مدد کا بھروسہ دلایا، راہل گاندھی نے کہا کہ اس مشکل وقت میں پوری کانگریس پارٹی ان کے ساتھ ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

لکھیم پور کھیری میں بی جے پی حکومت کے خلاف موجود غم و غصے کے درمیان تشدد میں ہلاک کسانوں کے کنبے سے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ملاقات کی۔ کافی جدوجہد کے بعد راہل اور پرینکا کو لکھیم پور کھیری جانے کی اجازت ملی تھی، اور پھر سخت سیکورٹی کے درمیان راہل و پرینکا نے سب سے پہلے پلیا کلاں پہنچے۔ یہاں انھوں نے مہلوک کسانوں لوپریت سنگھ اور نچھتر سنگھ کے گھر والوں سے ملاقات کی اور انھیں گلے لگایا۔

Published: undefined

راہل اور پرینکا نے مہلوک کسان کے گھر والوں سے مل کر ان کی ہمت بڑھائی اور انھیں ہر ممکن مدد کا بھروسہ دلایا۔ راہل گاندھی نے کہا کہ اس مشکل وقت میں پوری کانگریس پارٹی ان کے ساتھ ہے اور انصاف کی لڑائی سب مل کر لڑیں گے۔ اتر پردیش کی انچارج پرینکا گاندھی نے مہلوکین کے رشتہ داروں کو بھروسہ دلایا کہ کانگریس کا ہر کارکن ان کی مدد کے لیے تیار ہے اور ناانصافی کے خلاف آواز کو دبنے نہیں دیا جائے گا۔

Published: undefined

راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کے ساتھ پنجاب کے وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنّی اور چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل بھی تھے۔ ان دونوں لیڈروں نے بھی متاثرہ کنبہ کو ہمت سے کام لینے کی تلقین کی اور انصاف کی لڑائی میں ہر طرح سے تعاون کا عزم ظاہر کیا۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ کافی ہنگامہ اور احتجاج کے بعد راہل گاندھی کو یو پی انتظامیہ نے لکھیم پور کھیری جانے کی اجازت دی۔ سیتاپور سے راہل اپنی بہن پرینکا کے ساتھ ایک گاڑی میں، جب کہ کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال اور رندیپ سرجے والا دوسری گاڑی میں روانہ ہوئے۔ قافلے میں شامل تیسری گاڑی میں پنجاب کے وزیر اعلیٰ چرنجیت سگھ چنّی اور چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل بیٹھے ہوئے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined