راہل گاندھی / ویڈیو گریب
نئی دہلی: لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے دہلی انتخابات کے لیے پٹ پڑ گنج میں ایک انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی اور آر ایس ایس پر حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ آئین کو نہیں مانتے اور اس پر مسلسل حملہ کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق، بی جے پی اور آر ایس ایس لوگوں کو مذہب اور ذات کے نام پر لڑانا چاہتے ہیں۔ اسی کے ساتھ انہوں نے کیجریوال کو بھی نشانہ بنایا اور ان پر وعدہ خلافی کرنے اور گھوٹالہ کرنے کا الزام عائد کیا۔
Published: undefined
راہل گاندھی نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے ہندوستان میں اگرچہ آپ قرض اور لون لے کر اپنے بچوں کو ڈاکٹر، انجینئر یا وکیل بنا دیں، پھر بھی انہیں روزگار نہیں مل سکتا۔ انہوں نے میڈیا پر بھی تنقید کی اور کہا کہ وہ اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے کام کر رہا ہے۔ انہوں نے نریندر مودی کی تصویریں اور ’من کی بات‘ دکھانے اور اصل مسائل کو چھپانے کا الزام لگایا۔
Published: undefined
منیش سسودیا کو شراب گھوٹالے میں ملوث قرار دیتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ وہ یہاں سے فرار ہو گئے ہیں۔ انہوں نے ووٹروں سے اپیل کی کہ وہ کانگریس کے امیدوار انیل چودھری کو کامیاب بنائیں، جو نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے کا وعدہ کرتے ہیں۔
راہل گاندھی نے کیجریوال کی بھی نکتہ چینی کی اور کہا کہ انہوں نے چھوٹی گاڑی میں دہلی آنے کا وعدہ کیا تھا لیکن اب وہ 'شیش محل' میں رہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب اروند کیجریوال دہلی میں آئے تھے تو ان کے پاس چھوٹی سی گاڑی تھی۔ کیجریوال نے کہا تھا کہ وہ نئی سیاست کریں گے اور بجلی کے کھمبے پر چڑھ گئے تھے لیکن جب غریبوں کو ضرورت پڑی تو وہ کہیں نظر نہیں آئے۔
Published: undefined
راہل گاندھی نے کہا کہ جب دہلی میں فسادات ہوئے تو وہ (کیجریوال) غائب ہو گئے۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ صاف سیاست کریں گے اور سب سے بڑا شراب گھوٹالہ کر دیا۔ آپ نے کیجریوال کے گھر کی تصویر بھی دیکھی ہے، وہ ’شیش محل‘ میں رہتے ہیں۔
قبل ازیں، دہلی انتخابات میں پٹ پڑ گنج اسمبلی سے کانگریس کے امیدوار انیل چودھری نے کہا، ’’یہاں کے لوگوں نے شراب مافیا کو یہاں سے بھگا دیا تھا اور اب ناپاک سیاست کرنے والوں کو بھگانا ہے۔ پٹ پڑ گنج میں نفرت اور محبت کے درمیان جنگ ہے۔ میرا ماننا ہے کہ محبت میں اتنی طاقت ہے کہ کسی کا بھی دل بدل سکتی ہے۔‘‘
Rahul Gandhi Attacks BJP, RSS, and Kejriwal in Patparganj Rally for Delhi Elections
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined