قومی خبریں

صرف 5 گراف کے ٹوئٹ سے راہل گاندھی نے لاک ڈاؤن کی کھول دی قلعی

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ایک ٹوئٹ میں صرف پانچ گراف کو شیئر کرتے ہوئے کورونا وائرس روکنے کے نام پر کیے گئے لاک ڈاؤن کی حکومتی پالیسی کا سب کے سامنے بینڈ بجا دیا۔

وزیرا عظم مودی اور کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی فائل تصویر 
وزیرا عظم مودی اور کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی فائل تصویر  سوشل میڈیا 

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے جمعہ کو ایک ٹوئٹ کیا جس کے ذریعہ انھوں نے مرکز کی مودی حکومت کی کورونا وائرس سے لڑنے کی پالیسی کی دھجیاں اڑا دیں۔ انھوں نے اپنے ٹوئٹ میں 5 گراف پیش کیے جس کے ذریعہ لاک ڈاؤن نافذ کرنے اور اسے ہٹانے کو لے کر اپنائی گئی سوچ پر براہ راست حملہ کرتے ہوئے اسے ناکام لاک ڈاؤن کا نام دیا۔

Published: undefined

راہل گاندھی نے اپنے ٹوئٹ میں ہندوستان سمیت پانچ ممالک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور لاک ڈاؤن لگانے اور ہٹانے کے گراف کو دکھایا ہے۔ ٹوئٹ میں دیے گئے گراف سے واضح ہے کہ یوروپی ممالک میں کس طرح لاک ڈاؤن کے سبب کورونا انفیکشن والے افراد کی تعداد کم ہوئی ہے، لیکن ہندوستان میں ان مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہی دیکھنے کو ملا ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی ظاہر کیا گیا ہے کہ جب لاک ڈاؤن ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا تو اس وقت ملک میں سب سے زیادہ کیسز ہیں۔

Published: undefined

غور طلب ہے کہ راہل گاندھی کافی وقت سے کورونا وائرس پر حکومت کی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ ساتھ ہی اس لاک ڈاؤن کے سبب غریب طبقے کے سامنے کھڑے ہوئے مسائل پر بھی اپنا رد عمل دیتے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ مختلف شعبہ سے تعلق رکھنے والے ماہرین سے بات چیت کر کے بھی کورونا بحران میں حکومت کے ذریعہ اٹھائے گئے اقدام پر سوال اٹھائے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined