راہل گاندھی، تصویر @INCIndia
کانگریس کے سینئر لیڈر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کی ووٹر ادھیکار یاترا آج تیسرے دن نوادہ ضلع سے آگے بڑھی۔ صبح 8 بجے نوادہ میں ہنومان مندر سے یاترا کا آغاز ہوا، جہاں بڑی تعداد میں مقامی عوام نے ان کا خیر مقدم کیا۔ یاترا میں کانگریس کے ساتھ آر جے ڈی اور وی آئی پی کے کارکن بھی شامل رہے اور نعرے لگاتے ہوئے آگے بڑھے۔
پارٹی کے مطابق یاترا ہنومان مندر سے پوناما، وزیر گنج، جموآوا اور ہسوا ہوتے ہوئے پرجا تنتر چوک پہنچی۔ راہل گاندھی دوپہر 11 بجے نوادہ کے بھگت سنگھ چوک پر جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ توقع ہے کہ وہ ایک بار پھر آئین کی کاپی لہرا کر بی جے پی اور الیکشن کمیشن پر ووٹ چوری کے الزامات دہراتے ہوئے عوام کو متحد ہونے کی اپیل کریں گے۔
Published: undefined
شام چار بجے یاترا دوبارہ شروع ہوگی اور سید پور، دریا پور، چندن چوک، بازار روڈ، وارث علی گنج، بلواپور، مرغیا چوک اور کھرناتھ روڈ سے گزرتی ہوئی نالندہ پہنچے گی اور عوام سے جڑنے کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ یاترا کے اختتام پر رات ساڑھے چھ بجے گیا کے ایس کے آر کالج میدان میں ایک بڑا عوامی اجلاس ہوگا۔
راہل گاندھی نے صبح یاترا کے دوران کہا، ’’یہ سفر عوام کے حق رائے دہی کو بچانے کا ہے۔ بی جے پی اور اس کے معاون ادارے ووٹ چوری کے ذریعے جمہوریت پر حملہ کر رہے ہیں لیکن بہار کے عوام انہیں ووٹ کی طاقت سے جواب دیں گے۔‘‘ یاترا میں ان کے ساتھ آر جے ڈی کے لیڈر تیجسوی یادو، وی آئی پی کے صدر مکیش سہنی اور ریاستی کانگریس کے صدر راجیش رام بھی شریک ہیں۔
Published: undefined
اس سے پہلے دوسرے دن (18 اگست) یاترا گیاجی میں پہنچی تھی، جہاں راہل گاندھی نے ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ووٹ چوری کو آئین کی بنیادی روح کے خلاف قرار دیا۔ انہوں نے عوام کے سامنے آئین کی کاپی بلند کی اور کہا کہ "بہار کے عوام الیکشن میں اس سازش کا جواب دیں گے۔"
کل کے جلسے میں دشرتھ مانجھی کے بیٹے نے بھی شرکت کی۔ راہل گاندھی نے مانجھی خاندان کو نیا مکان حوالے کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ جدوجہد صرف ووٹ بچانے کی نہیں بلکہ عوامی عزت اور حقوق کی بھی ہے۔‘‘ عوام نے ان کے اس قدم پر زبردست تالیاں بجا کر خیر مقدم کیا۔
Published: undefined
راہل گاندھی نے کہا کہ انڈیا الائنس بہار میں بی جے پی کی ہر سازش کو ناکام بنائے گا اور عوام کے ووٹ پر ڈاکہ ڈالنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined