قومی خبریں

راہل گاندھی کا آدیواسی ستیہ گرہ ریلی سے خطاب ’اب نیا گجرات بنانا ہوگا‘

راہل گاندھی نے کہا کہ عوام اور نوجوانوں کو ایک ساتھ کھڑا ہونا ہوگا اور بغیر کسی خوف کے سچائی کے لیے لڑنا ہوگا۔

راہل گاندھی / ویڈیو گریب
راہل گاندھی / ویڈیو گریب 

گجرات میں اس سال کے آخر میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ اس سے قبل کانگریس نے گجرات میں سیاسی میدان کو مضبوط کرنے کی تیاری تیز کردی ہے۔ گجرات میں انتخابی مہم کو تیز کرتے ہوئے کانگریس لیڈر راہل گاندھی منگل کو گجرات کے داہود پہنچ گئے۔ یہاں راہل گاندھی نے آدیواسی ستیہ گرہ ریلی سے خطاب کیا۔

Published: undefined

اس دوران راہل گاندھی نے نوٹ بندی، جی ایس ٹی، کورونا اور منریگا کو لے کر مرکز کی مودی حکومت کو سخت نشانہ بنایا۔ راہل گاندھی نے کہا، پی ایم مودی نے لوک سبھا میں منریگا کا مذاق اڑایا۔ انہوں نے کہا، میں اسے منسوخ کرنا چاہتا ہوں لیکن نہیں کروں گا، کیونکہ ملک کو یاد رکھنا چاہئے کہ کانگریس پارٹی نے کیا تھا۔ لیکن آج کورونا کے وقت منریگا اسکیم نہ ہوتی تو آپ جانتے ہیں ملک کی کیا حالت ہوتی؟

Published: undefined

راہل گاندھی نے کہا، اگر گجرات میں کانگریس کی حکومت بنتی ہے تو دریا کو جوڑنے کے منصوبے کو روک دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت صرف دو سے تین لوگ حکومت چلا رہے ہیں۔ اب ہمیں نیا گجرات بنانا پڑے گا۔ ہم گجرات کو ایسا ماڈل دیں گے، جب ہم سب مل کر کام کریں گے۔ راہل گاندھی نے کہا، عوام اور نوجوانوں کو ایک ساتھ کھڑا ہونا ہوگا اور بغیر کسی خوف کے سچائی کے لیے لڑنا ہوگا۔

Published: undefined

راہل گاندھی نے کہا، پی ایم آئے، نوٹ بندی کی، جیب سے پیسہ نکالا، آپ سے کہا، کالے دھن کے خلاف لڑائی ہے۔ پورے ملک کو بینک کے سامنے کھڑا کر دیا۔ پورے ملک نے کمایا ہوا پیسہ بینک میں ڈالا، کالے دھن کے خلاف کچھ نہیں ہوا۔ ارب پتیوں کو فائدہ ہوا۔ راہل گاندھی نے کہا، گجرات میں کورونا سے 3 لاکھ لوگ ہلاک ہو گئے، گنگا ماں لاشوں سے بھر گئی تھی، ہندوستان میں کورونا سے 50-60 لاکھ لوگ مرے لیکن یہ لوگ اس پر بات نہیں کرتے، یہ لوگ کہتے ہیں، تھالی بجاؤ، لائٹ جلاؤ۔

Published: undefined

راہل گاندھی نے کہا کہ یہ عوامی جلسہ نہیں ہے۔ یہ ایک تحریک کا آغاز ہے۔ یہ ستیہ گرہ کا آغاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2014 میں نریندر مودی ملک کے وزیر اعظم بنے۔ اس سے پہلے وہ گجرات کے وزیر اعلیٰ تھے۔ پی ایم مودی نے ملک کو دو ملکوں میں تقسیم کر دیا۔ پہلا ہندوستان امیروں کا اور دوسرا غریب اور عام لوگوں کا ہندوستان۔ لیکن کانگریس دو ہندوستان نہیں چاہتی۔ ہم صرف ایک ہندوستان چاہتے ہیں، جس میں تمام لوگوں کو تعلیم اور صحت کا مساوی حق حاصل ہو۔

Published: undefined

راہل گاندھی نے کہا کہ اگر گجرات میں کانگریس کی حکومت بنتی ہے تو دریا کو جوڑنے کے منصوبے کو روک دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گجرات میں آنے والے انتخابات میں کانگریس پارٹی کی حکومت بنے گی۔ اس تحریک کے بعد حکومت میں قبائلیوں کی آواز ہوگی۔ قبائلی ایم ایل اے ہوگا۔ گجرات کی حکومت وہی کرے گی جو قبائلی چاہیں گے۔ گجرات کی حکومت پانی، جنگل اور زمین کی حفاظت کرے گی۔

Published: undefined

راہل گاندھی نے کہا کہ قبائلیوں کی زمین اور پانی بی جے پی کا نہیں ہے لیکن اس کا فائدہ قبائلیوں کو نہیں مل رہا ہے۔ یو پی اے حکومت میں ہم نے کوشش کی کہ تمام عام لوگوں، دلتوں اور قبائلیوں اور نوجوانوں کو تمام فوائد ملیں۔ منریگا سے 100 دن کے کام کی گارنٹی حاصل ہوئی۔ اس سے لاکھوں لوگ مستفید ہوئے۔ یہی نہیں، کانگریس لینڈ ایکوزیشن ایکٹ لے کر آئی، جس کے تحت آپ کی زمین اجازت کے بغیر نہیں لی جا سکتی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined