قومی خبریں

’پرچار میں بہَار ہے، لیکن نوجوان نوکری سے باہر ہے‘ پرینکا گاندھی کا یوگی آدتیہ ناتھ پر طنز

پرینکا گاندھی، تصویر @INCIndia
پرینکا گاندھی، تصویر @INCIndia 

لکھنؤ: کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے وی ڈی او (افسر برائے دیہی ترقی) کی بھرتی منسوخ کیے جانے کے بعد یوگی حکومت پر طنز کیا ہے۔ پرینکا گاندھی نے ٹوئٹ کیا کہ ’وی ڈی او- 2018‘ کا مقابلہ کا امتحان دینے کے بعد نوجوانوں نے 2021 تک تقرری کا انتظار کیا۔ تاریخ پر تاریخ آتی گئی۔ تقرری نہیں ملی، ہر نئی تاریخ ایک پتھر کی طرح چوٹ کرتی تھی۔

Published: undefined

پرینکا گاندھی نے مزید لکھا کہ گزشتہ روز بھرتی منسوخ ہو گئی، ان نوجوانوں کی آنکھوں میں اندھیرا آگیا۔ سی ایم صاحب کے پرچار میں بہار ہے، مگر یوپی کا نوجوان نوکری سے باہر ہے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ بدھ کے روز اتر پردیش سب آرڈینیٹ سروسز سلیکشن کمیشن (یو پی ایس ایس ایس سی) کے ذریعہ جاری کردہ افسر برائے دیہی ترقی، گرام پنچایت افسر اور افسر برائے سماجی بہبود کے عہدوں پر مقابلہ امتحان 2018 کو منسوخ کر دیا۔ اس کے تحت مجموعی طور پر 1953 اسامیوں پر بھرتی ہونی تھی۔

Published: undefined

ان بھرتیوں کے لئے 30 مئی 2018 کو نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 1527 اسامیاں گرام پنچایت افسر، 362 اسامیاں افسر برائے دیہی ترقی اور 62 اسامیاں سماجی بہبود کے سپروائیزر کے لئے خالی تھیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined