قومی خبریں

اتر پردیش میں پرینکا گاندھی کے فعال ہونے سے حالات تبدیل ہوئے: دگوجے سنگھ

دگوجے سنگھ نے کہا کہ جب سے پرینکا گاندھی اتر پردیش میں سرگرم ہوئی ہیں، کانگریس کی صورتحال بدل گئی ہے۔ ورنہ پہلے کانگریس کا چرچا تک نہیں ہوتا تھا۔

دگوجے سنگھ / تصویر آئی اے این ایس
دگوجے سنگھ / تصویر آئی اے این ایس 

بھوپال: کانگریس کے سینئر لیڈر دگ وجے سنگھ نے آج کہا کہ پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کے اتر پردیش میں سرگرم ہونے کے بعد سے پارٹی کی پوزیشن میں کافی تبدیلی آئی ہے۔ یہاں ریاستی کانگریس کے دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے راجیہ سبھا کے رکن دگوجے سنگھ نے کہا کہ جب سے پرینکا گاندھی اتر پردیش میں سرگرم ہوئی ہیں، کانگریس کی صورتحال بدل گئی ہے۔ ورنہ پہلے کانگریس کا چرچا تک نہیں ہوتا تھا۔ مستقبل قریب میں اتر پردیش میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے تناظر میں انہوں نے کہا کہ پرینکا گاندھی واڈرا کی محنت رنگ لائے گی۔

Published: undefined

کانگریس کی طرف سے اتوار کو شروع کیے جانے والے ملک گیر جن جاگرن ابھیان کے بارے میں جانکاری دینے کے مقصد سے منعقد ایک پریس کانفرنس میں دگوجے سنگھ نے کہا کہ آج کے دور میں مہنگائی اور گرتی ہوئی معیشت اہم مسئلہ ہے۔ اسی وجہ سے ملک میں حال ہی میں ہوئے ضمنی انتخابات کے نتائج آنے کے فوراً بعد مرکزی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات کی طرح 2022 میں اتر پردیش اسمبلی انتخابات اور 2023 میں مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات میں بھی یہی نتائج آنے والے وقت میں نظر آئیں گے۔

Published: undefined

ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے دگوجے سنگھ نے کہا کہ ضلع پنا میں بی جے پی کے ایک بڑے لیڈر نے ایک قبائلی شخص کی زمین پر قبضہ کر رکھا ہے۔ اور اس سلسلے میں متعلقہ خاندان کی طرف سے شکایت کے باوجود پولیس اور انتظامیہ کوئی کارروائی نہیں کر رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined