دہلی میں اگلے ہفتہ دھند چھائے رہنے کا امکان: محکمہ موسمیات

دہلی کی فضا میں ہفتہ کے روز دھند چھائی رہی لیکن مطلع صاف رہا۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ دن کا زیادہ سے زیادہ اور کم از کم درجہ حرارت بالترتیب 26 ڈگری سیلسیس اور 11 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔

دہلی میں دھند / تصویر آئی اے این ایس
دہلی میں دھند / تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: محکمہ موسمیات کے اندازے کے مطابق دہلی میں 17 نومبر سے درجہ حرارت 9 ڈگری سیلسیس رہے گا۔ اس کے علاوہ محکمہ موسمیات کے مطابق قومی راجدھانی کے آسمان پر درمیانے درجہ کی دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

دہلی کی فضا میں ہفتہ کے روز دھند چھائی رہی لیکن مطلع صاف رہا۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ دن کا زیادہ سے زیادہ اور کم از کم درجہ حرارت بالترتیب 26 ڈگری سیلسیس اور 11 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔ صبح 8.30 بجے ہوا میں نمی کا تناسب 90 فیصد درج کیا گیا۔


وہیں جمعہ کے روز زیادہ سے زیادہ اور کم از کم درجہ حرارت بالترتیب 27.4 ڈگری اور 11.1 ڈگیر سیلسیس رہا۔ سسٹم آف ایئر کوالٹی اینڈ ویدر فارکاسٹنگ اینڈ ریسرچ (سفر) کے مطابق ہفتہ کی صبح مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 499 یعنی ’سنگین‘ زمرے میں رہا۔

جبکہ ہوا میں پی ایم 10 اور پی ایم 2.5 ذرات کی سطح بالترتیب 134 اور 72 تھی۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے اعداد و شمار کے مطابق صبح 9 بجے آنند وہار کا اے کیو آئی 468، آئی ٹی او کا 484، آر کے پورم کا 433 اور شری اربندو کا 452 رہا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔