قومی خبریں

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو ملکہ برطانیہ الزبتھ کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے جائیں گی لندن

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کا 8 ستمبر کو 96 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا تھا، ان کی موت پر برطانیہ کے ساتھ ساتھ ہندوستان میں بھی غم کی لہر دوڑ گئی اور 11 ستمبر کو یومِ غم منایا گیا تھا۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو تصویر یو این آئی

ہندوستانی صدر دروپدی مرمو 19 ستمبر کو لندن میں ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کی آخری رسومات میں شامل ہوں گی اور ہندوستان کی نمائندگی کریں گی۔ ملکہ الزبتھ کے انتقال پر حکومت ہند کی طرف سے اظہارِ ہمدردی کرنے کے لیے مرمو 17 سے 19 ستمبر تک لندن کے دورے پر رہیں گی۔

Published: undefined

وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے ہندوستان کی طرف سے اظہارِ ہمدردی کے لیے 12 ستمبر کو نئی دہلی میں برطانوی ہائی کمیشن کا دورہ کیا تھا۔ ہندوستان نے اتوار (11 ستمبر) کو ایک دن کا یومِ غم بھی منایا تھا۔ وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’عزت مآب ملکہ الزبتھ دوئم کی 70 سالہ حکومت میں ہند-برطانیہ کے تعلقات بہت وسیع اور مضبوط ہوئے ہیں۔ انھوں نے دولت مشترکہ سربراہ کی شکل میں دنیا بھر کے لاکھوں لوگوں کی فلاح میں اہم کردار نبھایا ہے۔‘‘

Published: undefined

واضح رہے کہ برطانیہ کی سابق قومی صدر اور دولت مشترکہ ممالک کی سربراہ ملکہ الزبتھ کا 8 ستمبر کو انتقال ہو گیا تھا۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ اور وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کے انتقال پر اظہارِ غم کیا تھا۔ اپوزیشن کی طرف سے کانگریس صدر سونیا گاندھی اور پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے بھی ملکہ برطانیہ کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا تھا۔

Published: undefined

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ’’عزت مآب ملکہ الزبتھ دوئم کو ایک اعلیٰ ہستی کی شکل میں یاد کیا جائے گا۔ انھوں نے اپنے ملک اور لوگوں کو قابل ترغیب قیادت فراہم کی۔ انھوں نے عوامی زندگی میں وقار اور منکسرالمزاجی کا مظاہرہ کیا۔ ان کے انتقال سے غمزدہ ہوں۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined