کھڑگے، راہل سمیت کانگریس رہنماؤں کا چھترپتی شیوا جی مہاراج کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش

کانگریس ایم پی راہل گاندھی نے کہا کہ ’’شیواجی مہاراج بہادری، دوراندیشی اور انصاف پسند قیادت کی منفرد علامت ہیں۔ ان کا فلسفۂ زندگی اورہمت آج بھی ہمیں ناانصافی کے خلاف لڑنے کی ترغیب دیتے ہیں‘‘۔

<div class="paragraphs"><p>کانگریس صدر کھڑگے اور راہل گاندھی</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

 چھترپتی شیواجی مہاراج کے یوم پیدائش پرلوک سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی، پارٹی کے صدر ملکارجن کھڑگے سمیت پارٹی لیڈروں نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پرلکھا کہ ’’بہادری کے مظہر چھترپتی شیواجی مہاراج کے یوم پیدائش پرانہیں صدہا سلام‘‘۔ ’’شیواجی مہاراج بہادری، دوراندیشی اور انصاف پسند قیادت کی منفرد علامت ہیں۔ ان کا فلسفۂ زندگی اورہمت آج بھی ہمیں ناانصافی کے خلاف لڑنے کی ترغیب دیتے ہیں‘‘۔

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’بہترین جنگجو، غیر معمولی ہمت اور بہادری کا مظہر، مراٹھا سلطنت کے بانی،قابل منتظم، ہندوستان کے لیے تحریک چھترپتی شیواجی مہاراج کے یوم پیدائش پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں‘‘۔ وہیں کانگریس ایم پی پرینکا گاندھی واڈرا نے ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’بہادری، ہمت، عوامی فلاح و بہبود اورانصاف کے مظہر، چھترپتی شیواجی مہاراج کو یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں‘‘۔ انہوں نے لکھا کہ’’شیواجی مہاراج نے قوم کو سماجی انصاف، سخاوت اور مذہبی ہم آہنگی کا راستہ دکھایا۔ ان کے پیغامات آنے والی نسلوں کو ہمیشہ متاثر کرتے رہیں گے‘‘۔


ہماچل پردیش کے وزیراعلی سکھویندر سنگھ سکھو نے ’ایکس‘ پربہادری اور جرأت کے مظہر چھترپتی شیواجی مہاراج کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت کرتے ہوئے لکھا کہ’’ ان کی زندگی انصاف، سماجی خدمت اور مساوات کے جذبے سے عبارت ہے۔ ان کے آدرش، ہمت، سخاوت اور مذہبی ہم آہنگی سبھی کے لیے ایک مثال ہے‘‘۔ راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے ’ایکس‘ نے لکھا کہ شیواجی مہاراج کی زندگی ہمیں ہمت، عزت نفس اور مادر وطن کی حفاظت کا درس دیتی ہے۔ نامساعد حالات میں بھی اپنے اصولوں پر ڈٹے رہنا اور ناانصافی کے خلاف ڈٹ جانا ان کی زندگی کا وہ پہلو ہے جو ہم سب کے لیے مثالی ہے۔‘‘

اتراکھنڈ کے سابق وزیراعلیٰ ہریش راوت نے ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’بے مثال ہمت، سوراج کے عزم اور قومی فخر کی علامت چھترپتی شیواجی مہاراج کو ان کے یوم پیدائش پر صد صد سلام، ان کی زندگی ہمیں ناانصافی، تنظیم اورعزت نفس کے خلاف جدوجہد کا راستہ دکھاتی ہے‘‘۔ اسی طرح مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ہمت اور بہادری کے مظہر، بہادری کی انوکھی مثال، چھترپتی شیواجی مہاراج کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت، ناانصافی کے خلاف جدوجہد میں ان کی شجاعت ہمیشہ ہم سب کو متاثر کرتی رہے گی‘‘۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔