قومی خبریں

کولکاتا: پی ایم مودی جمعہ کو ’چترنجن نیشنل کینسر انسٹی ٹیوٹ‘ کے دوسرے کیمپس کا افتتاح کریں گے

پی ایم او نے جمعرات کو ٹوئٹ کر کے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعظم 7 جنوری کو دوپہر ایک بجے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے چترنجن نیشنل کینسر انسٹی ٹیوٹ کے دوسرے کیمپس کا افتتاح کریں گے۔

پی ایم مودی، تصویر یو این آئی
پی ایم مودی، تصویر یو این آئی 

کولکاتا: وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ کو کلکتہ میں چترنجن نیشنل کینسر انسٹی ٹیوٹ (CNCI) کے دوسرے کیمپس کا ورچوئل افتتاح کریں گے۔ وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) نے جمعرات کو ٹویٹ کر کے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعظم 7 جنوری کو دوپہر ایک بجے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے چترنجن نیشنل کینسر انسٹی ٹیوٹ کے دوسرے کیمپس کا افتتاح کریں گے۔ یہ کمپلیکس 530 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔ اس میں مرکزی حکومت نے تقریباً 400 کروڑ روپے دیے ہیں جبکہ باقی رقم مغربی بنگال حکومت نے خرچ کی ہے۔

Published: undefined

پی ایم او نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ کے دوسرے کیمپس کی تعمیر ملک میں صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے کے وزیر اعظم کے ویژن کا حصہ ہے۔چترنجن نیشنل میڈکل پر کینسر کے مریضوں کا بہت زیادہ بوجھ تھا اور اس کی توسیع کی ضرورت کچھ عرصے سے محسوس کی جا رہی تھی۔ سی این سی آئی کے نئے کیمپس کی تعمیر سے اس پر بوجھ کم ہو جائے گا۔

Published: undefined

واضح رہے کہ اس کمپلیکس کی تعمیر 530 کروڑ روپے کی لاگت سے کی گئی ہے۔ اس میں مرکزی حکومت نے تقریباً 400 کروڑ روپے دیے ہیں جبکہ باقی رقم مغربی بنگال حکومت نے خرچ کی ہے۔ نئے کیمپس میں 460 بستروں پر کینسر یونٹ ہوگا جو جدید ترین سہولیات سے آراستہ ہوگا۔ پی ایم او نے کہا کہ یہ کمپلیکس کینسر کی تحقیق کے لیے ایک جدید ترین مرکز کے طور پر بھی کام کرے گا۔ بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے بھی افتتاحی پروگرام میں شرکت کا امکان ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined