’اے آئی اے ڈی ایم کے‘ نے بی جے پی کے ساتھ نشستوں کی تقسیم میں 170 نشستوں کا مطالبہ کیا
ٹکٹ کے خواہشمند امیدواروں کے لیے درخواستوں کی تقسیم شروع کر چکی اے آئی اے ڈی ایم کے نے اپنے لیے 170 نشستیں مختص کی ہیں۔

تمل ناڈو میں 2026 کے اسمبلی انتخابات کے پیشِ نظر آل انڈیا انا دراوڑ منیتر کزگم (اے آئی اے ڈی ایم کے) نے نشستوں کی تقسیم کے معاملے میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو واضح کر دیا ہے کہ وہ کل 234 نشستوں میں سے 170 نشستوں پر انتخاب لڑنا چاہتی ہے۔
ذرائع کے مطابق چنئی میں ’اے آئی اے ڈی ایم کے‘ کے جنرل سکریٹری ایڈاپادی کے پلانی سوامی (ای پی ایس) کی قیادت والے وفد کے ساتھ ملاقات کے دوران مرکزی وزیر پیوش گوئل کو این ڈی اے اتحادیوں کے لیے نشستوں کی تعداد پر مشتمل ایک فہرست سونپی گئی۔
پیوش گوئل ریاست میں بی جے پی کے انتخابی انچارج ہیں۔ این ڈی اے میں نشستوں کی تقسیم پر بی جے پی کی جانب سے شروع کی گئی یہ پہلی میٹنگ تھی۔ پیوش گوئل کے ساتھ مرکزی وزیر ارجن رام میگھوال اور ریاستی اکائی کے لیڈر بھی موجود تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ ٹکٹ کے خواہشمند امیدواروں کے لیے درخواستوں کی تقسیم شروع کر چکی اے آئی اے ڈی ایم کے نے اپنے لیے 170 نشستیں مختص کی ہیں، جبکہ بی جے پی اور ممکنہ اتحادی جماعت پٹالی مکّل کاچی (پی ایم کے) کے لیے 23، 23 نشستیں اور دیگر کے لیے 18 نشستیں چھوڑی ہیں۔ 40 سے 60 نشستوں کا دعویٰ کرنے والی بی جے پی کے لیے یہ مطالبہ قابلِ قبول نہ ہو۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔