قومی خبریں

ہندوستانیوں پر مہنگائی کی مار جاری، لگاتار چھٹے دن پٹرول کی قیمت میں اضافہ

بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتیں ایک بار پھر تیزی سے بڑھنے لگی ہیں۔ بنچ مارک خام تیل برینٹ کروڈ کی قیمت میں اس مہینے دو ڈالر فی بیرل سے زیادہ کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ سے راحت ملنے کی کوئی گنجائش نظر نہیں آرہی ہے۔ بین الاقوامی بازار میں گزشتہ دنوں خام تیل کی قیمت میں ہوئے اضافے کی وجہ سے لگاتار چھٹے دن منگل کو پٹرول کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے کو ملا۔ پٹرول دہلی، کولکاتا اور ممبئی میں ایک بار پھر 15 پیسے جب کہ چنئی میں 16 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو گیا ہے اور چاروں میٹرو پولیٹن سٹی میں ڈیزل کی قیمت میں پانچ پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔ اس سے پہلے تیل کمپنیوں نے لگاتار 6 دنوں تک ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی تھی۔

Published: undefined

انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق دہلی، کولکاتا، ممبئی اور چنئی میں پٹرول کی قیمت بڑھ کر بالترتیب 74.20 روپے، 76.89 روپے، 79.86 روپے اور 77.13 روپے فی لیٹر ہو گئی ہیں۔ چاروں میٹرو پولیٹن شہروں میں ڈیزل کی قیمت بھی بڑھ کر بالترتیب 65.84 روپے، 68.25 روپے، 69.06 روپے اور 69.59 روپے فی لیٹر ہو گئی ہیں۔

Published: undefined

بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمت میں گزشتہ سیشن کی گراوٹ کے بعد پھر تیزی کا رخ بنا ہوا ہے۔ بنچ مارک خام تیل برینٹ کروڈ کی قیمت میں اس مہینے دو ڈالر فی بیرل سے زیادہ کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ گزشتہ مہینے 31 اکتوبر کو آئی سی ای پر برینٹ کروڈ کا جنوری ایگریمنٹ 60.23 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا تھا جب کہ منگل کو برینٹ کروڈ کے جنوری ایگریمنٹ میں 60.30 ڈالر فی بیرل پر کاروبار چل رہا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined