کیرتی وردھن سنگھ۔ ویڈیو گریب/سنسد ٹی وی
پاکستان کے قبضہ والے کشمیر کو لے کر اپوزیشن پارٹیاں اکثر مرکزی حکومت سے سوال کرتی رہی ہیں اور اس کی واپسی کے لیے کیا اقدامات کیے جا رہے ہیں جاننا چاہتی ہیں۔ اب مرکزی حکومت نے اس سلسلے میں کہا ہے کہ پاکستان نے ہندوستان کے مرکز کے زیر انتظام علاقوں جموں و کشمیر اور لداخ کے کچھ حصوں پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے۔ نئی دہلی نے اسلام آباد کو ناجائز اور جبراً قبضہ والے سبھی علاقوں کو فوراً خالی کرنے کو کہا ہے۔
Published: undefined
وزیر مملکت برائے خارجہ امور کیرتی وردھن سنگھ نے جمعہ کو لوک سبھا میں ایک سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے کہا- ’’پاکستان نے ہندوستان کے مرکز کے زیر انتظام علاقوں جموں و کشمیر اور لداخ کے کچھ حصوں پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے۔ حکومت ہند مسلسل پاکستان سے اپنے ناجائز اور جبراً قبضہ والے سبھی علاقوں کو فوراً خالی کرنے کو کہہ رہی ہے۔‘‘
Published: undefined
وزارت سے سوال کیا گیا تھا کہ پاک مقبوضہ کشمیر (پی او کے) کو واپس لانے کے لیے کیا کوششیں کی جا رہی ہیں؟ اس سوال پر کیرتھ وردن نے کہا، ’’حکومت ہند نے پاکستانی حکومت کے سامنے سخت احتجاج درج کرایا ہے۔ حکومت ان علاقوں میں کسی طرح کی تبدیلی کی اس کی سبھی کوششوں کو نامنظور کرتی ہے۔‘‘
Published: undefined
وزیر کیرتی وردھن نے زور دے کر کہا کہ ہندوستان کا یہ مضبوط اور نظریاتی رخ رہا ہے کہ جموں و کشمیر اور لداخ کے مکمل مرکز کے زیر انتظام علاقے ہندوستان کے اٹوٹ حصہ رہے ہیں، ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی طرف سے 1994 میں اتفاق رائے سے منظور تجویز میں اس کی تصدیق کی گئی تھی۔
Published: undefined
وزارت سے یہ بھی پوچھا گیا تھا کہ نقشے میں پی او کے کو کیسے دکھایا گیا ہے۔ اس پر کیرتی وردھن سنگھ نے کہا- ’’حکومت ہند کی طرف سے شائع سرکاری نقشہ میں واضح طور سے پورے مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر اور لداخ کو دکھایا گیا ہے جس میں پی او کے کا علاقہ بھی شامل ہے۔‘‘
Published: undefined
ایک دیگر سوال کے جواب میں کیرتی وردھن سنگھ نے کہا، ’’ہندوستان نے دہشت گردی کی جڑوں پر سخت کارروائی کرنے، کسی بھی طرح کے بلیک میل کو برداشت نہ کرنے اور اپنے شہریوں کو کسی بھی خطرے سے بچانے کے لیے فیصلہ کن قدم اٹھانے کے اپنے نظریہ کو بھی واضح کر دیا ہے۔‘‘
Published: undefined
اس دوران وزیر کیرتی وردھن سنگھ نے اپریل-مئی 2025 میں ہوئے فوجی جھڑپوں کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تعلقات کی موجودہ حالت کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا بھی جواب دیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined