قومی خبریں

اویسی نے دہشت گردی کے تعلق سے پاکستان کو پھر کیا بے نقاب، کہا ’ایک دہشت گرد جیل میں رہتے ہوئے باپ کیسے بن گیا؟‘

الجیریا میں ہندوستانی برادری سے خطاب کرتے ہوئے اسد الدین اویسی نے امید ظاہر کی کہ اگر پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں واپس لایا گیا تو ہندوستان میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں میں کمی آئے گی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر&nbsp;<a href="https://x.com/ANI">@ANI</a></p></div>

تصویر @ANI

 

آپریشن سندور کے بعد ہندوستان نے دنیا بھر میں اپنے سات نمائندہ وفد بھیجے ہیں تاکہ دہشت گردی کے معاملے میں پاکستان کو بے نقاب کیا جا سکے۔ ہر وفد میں مختلف جماعتوں کے اراکین شامل ہیں جو دنیا کے مختلف حصوں میں جا کر ہندوستان کا موقف مضبوطی سے پیش کر رہے ہیں۔ ان میں سے ایک وفد میں اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی بھی شامل ہیں جو مسلسل پاکستان کو سخت جواب دے رہے ہیں۔ ہفتہ کو بھی الجیریا میں ہندوستانی برادری سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان پر تیکھا حملہ کرتے ہوئے دہشت گردی کے تعلق سے پڑوسی ملک کو بے نقاب کر دیا۔

Published: undefined

اویسی نے انکشاف کیا کہ کیسے ایک دہشت گرد پاکستان میں سرکاری طور سے قید رہنے کے دوران ہی باپ بن گیا۔ ان کا اشارہ دہشت گرد ذکی الرحمان لکھوی کے ساتھ پاکستان کے خاص سلوک کی طرف تھا۔انہوں نے کہا، ’’ذکی الرحمان لکھوی نام کا ایک دہشت گرد تھا۔ دنیا کا کوئی بھی ملک دہشت گردی کے الزام کا سامنا کر رہے دہشت گرد کو جیل سے باہر آنے کی اجازت نہیں دے گا۔ لیکن وہ جیل میں بیٹھے-بیٹھے ہی ایک بیٹے کا باپ بن گیا۔ حالانکہ جب پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں ڈال دیا گیا تو مقدمہ فوراً آگے بڑھ گیا۔‘‘ اویسی نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ کیسے بین الاقوامی دباؤ نے پاکستان کو کچھ وقت کے لیے کارروائی کرنے کے لیے مجبور کیا تھا۔

Published: undefined

اسد الدین اویسی نے امید ظاہر کی کہ اگر پاکستان کو فائنانشیل ایکسن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ میں واپس رکھا جاتا ہے تو ہندوستان میں کیے جا رہے دہشت گردانہ حملوں میں کمی آئے گی۔ اویسی نے انتباہ کیا کہ یہ معاملہ اب صرف علاقائی تشویش نہیں رہ گئی ہے۔ انہوں نے کہا، ’’یہ صرف جنوب ایشیا کا سوال نہیں ہے۔ ہم چوتھی سب سے بڑی معیشت ہیں۔ کیا ہوگا؟ کیا آپ چاہتے ہیں کہ یہ قتل عام جنوب ایشیا کے مختلف حصوں میں پھیل جائے۔ دہشت گردی کو فروغ دینے کے لیے فنڈنگ کرنے والے پاکستان پر کنٹرول کرنا عالمی امن کے مفاد میں ہے۔ اسے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں واپس لانا ہوگا۔’’

Published: undefined

انہوں نے آگے کہا، ’’ایک بار جب آپ پاکستان کو گرے لسٹ میں واپس لائیں گے تو ہم ہندوستان میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی دیکھیں گے۔ ہم قتل عام میں کمی دیکھیں گے۔ ہمارے پاس 2018 کا تجربہ ہے جب الجیریا اور دیگر ملکوں نے ہندوستان کی مدد کی تھی۔‘‘

Published: undefined

اے آئی ایم آئی ایم سربراہ نے پاکستان کے نظریہ کو عالمی دہشت گرد تنظیموں سے جوڑتے ہوئے کہا کہ پاکستان تکفیری نظریہ کا مرکز ہے۔ پاکستان کی دہشت گرد تنظیموں اور داعیش یا القاعدہ کے نظریہ میں کوئی فرق نہیں ہے۔ یہ سوچتے ہیں کہ انہیں مذہبی اجازت ہے، جو سراسر غلط ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined