
سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو / آئی اے این ایس
سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو نے گورکھپور میں بُھنے چنے میں خطرناک کیمیکل کی ملاوٹ کے معاملے میں وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور یوپی حکومت پر سخت حملہ کیا۔ انہوں نے اس معاملے میں ملی بھگت کا اشارہ کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا اب بلڈوزر کا انتظام اپوزیشن کرے گا؟
Published: undefined
ایس پی صدر نے بُھنے ہوئے چنے میں ملاوٹ کے لئے حکمرانوں کی ملی بھگت کا شبہ ظاہر کیا اور کہا کہ اس میں ان کا کچھ حصہ تو رہا ہوگا۔ اکھلیش یادو نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ میں لکھا، ’’مکھیہ نگری میں ملاوٹ والے... لگتا ہے آپسی ’ملاؤ-ملاپ‘ سے ہی ہو رہی ہے یہ ملاوٹ۔ بلڈوزر کے تیل-پانی کا انتظام اب کیا اپوزیشن کرے گا؟ کچھ تو ہے جس میں حصہ داری ہے؟‘‘
Published: undefined
خبر کے مطابق گورکھپور میں فوڈ اینڈ ڈرگ ڈپارٹمنٹ کے حالیہ چھاپے میں اس وقت کھلبلی مچ گئی جب بھاری مقدار میں ملاوٹ شدہ بُھنے ہوئے چنے برآمد ہوئے۔ ان چنے کو پیلے رنگ میں چمکانے کے لیے جن خطرناک کیمیکل کا استعمال کیا گیا اسے کھانے سے انسان کی کڈنی اور لیور خراب ہوسکتے ہیں۔ جس کے بعد محکمہ نے فوری طور پر ان کی فروخت پر پابندی لگا دی۔
Published: undefined
محکمہ کے مطابق یہ ملاوٹی بُھنے چنے مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ سے لائے گئے تھے۔ محکمہ خوراک کو اطلاع ملی تھی کہ گورکھپور کے راج گھاٹ علاقے میں واقع ایک گودام میں ملاوٹی چنا آرہا ہے جس کو بازار میں سپلائی کیا جارہا ہے۔ یہ اطلاع ملتے ہی محکمہ خوراک نے چھاپے ماری کی تو کارروائی میں شامل ٹیمیں حیران رہ گئیں۔
Published: undefined
ان چنے کا رنگ کافی تیز اور چمکدار دکھائی دے رہا تھا۔ جب ٹیم نے اس کی جانچ کی تو چنوں نے پیلا رنگ چھوڑنا شروع کردیا۔ جس کے بعد محکمہ خوراک نے گودام سے 750 بوریوں کو ضبط کرلیا۔ یہ چنے بازار میں بیچنے لائق نہیں تھے اور نہ ہی کھانے کے لائق تھے۔ ان کے کھانے سے کڈنی اور لیور تک فیصل ہوسکتے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined