قومی خبریں

ون ڈسٹرکٹ، ون میڈیکل کالج کی پالیسی پر تیزی سے کام جاری: یوگی آدتیہ ناتھ

سی ایم یوگی نے یہاں اسٹیٹ میڈیکل کالج کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ حکومت ون ڈسٹرکٹ ون میڈیکل کالج کی پالیسی پر تیزی سے کام کر رہی ہے۔

یوگی آدتیہ ناتھ / آئی اے این ایس
یوگی آدتیہ ناتھ / آئی اے این ایس 

سدھار تھ نگر: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اتوار کو کہا کہ حکومت شہریوں کی طبی سہولیت کے لئے کمر بستہ ہے اور طبی سہولیات کو مزید مضبوط کرنے کی کوشش کے تحت ون ڈسٹرکٹ ون میڈیکل کالج کی پالیسی پر تیزی سے کام کر رہی ہے۔

Published: undefined

سی ایم یوگی نے یہاں اسٹیٹ میڈیکل کالج کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ حکومت ون ڈسٹرکٹ ون میڈیکل کالج کی پالیسی پر تیزی سے کام کر رہی ہے۔ ریاستی حکومت کے پانچ سال پورے ہونے تک سبھی اضلاع میں میڈیکل کالج قائم کیے جائیں گے۔ سدھارتھ نگر میں اکتوبر تک میڈیکل کالج شروع ہوجائے گا۔ 300 بستر تیار ہیں اور 100 طلبہ کی پڑھائی شروع ہوگی۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ ریاست کے نو اضلاع میں نوتعمیر شدہ میڈیکل کالجوں کا افتتاح یہیں سے ہوگا۔ وزیر اعظم نریندر مودی 30 جولائی کو سدھارتھ نگر سے ان نئے میڈیکل کالجوں کا افتتاح ایک ساتھ کریں گے۔ دیوریا، ایٹہ، فتح پور، غازی پور، ہردوئی، جونپور، مرزاپور، پرتاپ گڑھ، سدھا رتھ نگر میں نئے میڈیکل کالجوں کا افتتاح مودی کریں گے۔ مادھو بابو کے نام سے یہاں کا میڈیکل کالج ہوگا۔ دیگر اضلاع کے میڈیکل کالجوں کے نئے نام رکھے گئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined