قومی خبریں

دہلی میں کورونا سے زبردست راحت ، کل متاثرین کی شرح 6.89 فیصد رہی

دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 65،004 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے جس میں سے صرف4482 کورونا متاثر پائے گئے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس  

قومی دارالحکومت دہلی میں کل یعنی منگل کی شام تک گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 4482 نئے معاملوں میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 1402873 ہوگئی ہے اور اس عرصے میں وبا کی وجہ سے مزید 265 مریض فوت ہوگئے ہیں۔ ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر مجموعی طور سے 22،111 ہوگئی ہے۔ فی الحال مثبت شرح 6.89 فیصد ہے۔

Published: undefined

منگل کو جاری کئے گئے ہیلتھ بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ دارالحکومت دہلی میں پوزیٹیو شرح 6.89 فیصد اور شرح اموات 1.58 پر برقرار ہے۔ دہلی میں نئے معاملوں کے ساتھ فعال معاملوں کی مجموعی تعداد 50،863 ہوگئی ہے لیکن کورونا انفیکشن کی مجموعی تعداد 13،29،899 رہی ہے جبکہ اسی عرصے میں 9403 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔

Published: undefined

دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 65،004 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔مجموعی نمونوں میں 43،915 آر ٹی پی سی آر / سی بی این اے اے ٹی / ٹرو نیٹ اور 21،089 اینٹیجن ٹیسٹ شامل ہیں۔

Published: undefined

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اسپتالوں میں 9،906 کووڈ بیڈ ، کووڈ کیئر سنٹرز میں 5،600 اور کوویڈ ہیلتھ کیئر سنٹرز میں 478 بستر دستیاب ہیں۔ بلیٹن کے مطابق مذکورہ مدت کے دوران 1،13،310 مستحقین کو ٹیکے لگائے گئے ، ان میں پہلی خوراک 93،718 اور دوسری خوراک کے طور پر 19،592 شامل ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined