قومی خبریں

دیوالی ہی نہیں ہولی بھی سڑکوں پر منائیں گے: ٹکیٹ

راکیش ٹکیٹ نے کہا کہ اگر مرکزی حکومت بضد ہے تو کسان بھی اپنے مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 'زرعی قوانین کے خلاف دیوالی ہی نہیں ہولی بھی سڑکوں پر منائیں گے'۔

راکیش ٹکیٹ، تصویر یو این آئی
راکیش ٹکیٹ، تصویر یو این آئی ASHISH KAR

میرٹھ: بھارتیہ کسان یونین (بے کے یو) کے نیشنل ترجمان راکیش ٹکیٹ نے پارلیمنٹ سے پاس شدہ تین زرعی قوانین کو واپس لینے کے مطالبے کے ساتھ چل رہی کسان تحریک کو ختم کرنے کے کسی بھی قسم کے امکانات کو خارج کرتے ہوئے اتوار کو کہا کہ اگر مرکزی حکومت بضد ہے تو کسان بھی اپنے مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 'زرعی قوانین کے خلاف دیوالی ہی نہیں ہولی بھی سڑکوں پر منائیں گے'۔

Published: undefined

ٹکیٹ نے یہاں واقع مغربی یوپی ٹول پلازہ کے نزدیک ایک اسپتال میں زیر علاج کسان یونین کے ایک عہدیدار کا حال چال معلوم کرنے پہنچے تھے۔ اس دوران میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں انہوں نے حکومت پر کسان مخالف ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت سرمایہ کاروں اور کاروباریوں کے فائدے کے لئے کام کر رہی ہے۔

Published: undefined

رکیش ٹکیٹ نے کہا کہ تینوں زرعی قوانین پر اگر حکومت بضد ہے تو کسان بھی اپنے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو کسانوں کی اگر ذرا بھی فکر ہوتی تو اب تک یہ قوانین واپس لے لئے گئے ہوتے۔ انہوں نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کو اپنا گھر چھوڑ کر سڑک پر 11 مہینے سے زیادہ گزر چکے ہیں، لیکن حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تو کسانوں نے دیوالی ہی نہیں ہولی بھی سڑکوں پر ہی منانے کا من بنا لیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined