ریلوے نے آن لائن ٹکٹ بکنگ سسٹم کو کیا مزید ’محفوظ‘، 3.02 کروڑ فرضی آئی ڈی بند

ریلوے کی جانب سے رواں سال جنوری ماہ سے اب تک 3.02 کروڑ مشکوک صارفین کی آئی ڈی بند کر دی گئی ہے، تاکہ ٹکٹوں کی بلیک مارکیٹنگ روکی جا سکے۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر، آئی اے این ایس</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

ہندوستانی ریلوے نے آن لائن ٹکٹ بکنگ کو مزید محفوظ بنانے کے لیے اہم قدم اٹھایا ہے۔ ریلوے کی جانب سے رواں سال جنوری ماہ سے اب تک 3.02 کروڑ مشکوک صارفین کی آئی ڈی بند کر دی گئی ہے، تاکہ ٹکٹوں کی بلیک مارکیٹنگ روکی جا سکے۔ اب تتکال ٹکٹ بکنگ میں اینٹی باٹ سسٹم نافذ کیا گیا ہے، تاکہ صرف حقیقی مسافر ہی ٹکٹ لے سکیں۔ 322 ٹرینوں میں آن لائن تتکال ٹکٹ کے لیے آدھار پر مبنی او ٹی پی ویریفکیشن شروع کیا گیا ہے، جبکہ 211 ٹرینوں میں یہ سہولت ریزرویشن کاؤنٹروں پر بھی نافذ کر دی گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے لیے گئے مذکورہ فیصلوں کا اثر بھی دیکھنے کو مل رہا ہے۔ 96 مشہور ٹرینوں میں سے 95 فیصد میں تتکال ٹکٹ ملنے کا وقت بڑھ گیا ہے، یعنی اب مسافروں کو پہلے سے زیادہ آسانی سے کنفرم ٹکٹ مل پا رہے ہے۔ دھوکہ دہی سے بچنے کے لیے افسران وقتاً فوقتاً بتاتے رہتے ہیں کہ ان ٹریول ویب سائٹ پر بھروسہ نہ کریں جو کنفرم ٹکٹ فراہم کرنے کی ضمانت دیتی ہیں۔ کچھ ویب سائٹس پریمیم سروس کے نام پر 3 گنا ریفنڈ جیسی اسکیمیں پیش کرتی ہیں، لیکن ایسے آفرز کا استعمال کرتے وقت ضرور احتیاط برتیں۔


ٹرین ٹکٹ بک کرتے وقت ہمیشہ ’آئی آر سی ٹی سی‘ کی آفیشیل ویب سائٹ یا ایپ کا ہی استعمال کریں۔ ایپ کو صرف گوگل پلے اسٹور یا ایپل ایپ اسٹور سے ہی ڈاؤن لوڈ کریں۔ کسی بھی دوسری ویب سائٹ یا ایپ پر بھروسہ نہ کریں، ورنہ دھوکہ دہی کے شکار ہو سکتے ہیں۔ اگر کبھی ایسا محسوس ہو کہ آپ کے ساتھ دھوکہ ہوا ہے تو فوراً سائبر سیل میں شکایت کریں۔

واضح رہے کہ جعلساز آپ کو پھنسانے کے لیے میسج یا ای میل بھیج کر سستے ٹکٹ کا لالچ دیتے ہیں۔ وہ لوگ ایسے لنک بھیجتے ہیں جن پر کلک کرنے پر آپ جعلی ویب سائٹ یا ایپ پر پہنچ جاتے ہیں۔ جیسے ہی آپ وہاں اپنی معلومات ڈالتے ہیں وہ آپ کو فراڈ کا شکار بنا لیتے ہیں۔ کئی بار یہ لوگ بڑی کمپنیوں کے نام سے بھی فرضی میسج بھیجتے ہیں، تاکہ آپ ان پر بھروسہ کر لیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔