قومی خبریں

شراب معاملہ میں قید لوگوں کی ضمانت کرائے نتیش حکومت: جیتن رام مانجھی

ہندوستانی عوام مورچہ کے قومی صدر اور بہار کے سابق وزیراعلیٰ جیتن رام مانجھی نے ٹوئٹ کر کے وزیراعلیٰ نتیش کمار سے مطالبہ کیا ہے کہ شراب معاملہ میں جیل میں بند لوگوں کی جلد ضمانت کرائی جائے۔

جیتن رام مانجھی، تصویر آئی اے این ایس
جیتن رام مانجھی، تصویر آئی اے این ایس 

پٹنہ: بہار اسمبلی انتخاب سے کچھ ہی دن پہلے وزیراعلیٰ نتیش کمار کی قیادت والے حزب اقتدار جنتادل یونائٹیڈ (جے ڈی یو) کے حلیف بنے ہندوستانی عوام مورچہ ( ہم) نے شراب بندی قانون کے تحت جیل میں بند لوگوں کو چھوڑنے کا مطالبہ کر کے حکومت کی پریشانی بڑھا دی ہے۔ ہم کے قومی صدر اور بہار کے سابق وزیراعلیٰ جیتن رام مانجھی نے آج ٹوئٹ کر کے وزیراعلیٰ نتیش کمار سے یہ بڑا مطالبہ کر دیا ہے۔

Published: undefined

جیتن رام مانجھی نے شراب بندی قانون کو سختی سے نافذ کرنے کے لئے نتیش کمار کو مبارک باد پیش کی ہے۔ ساتھ ہی درخواست کی ہے کہ ویسے غریب جو شراب بندی قانون کے تحت چھوٹی غلطی سے تین ماہ سے جیل میں بند ہیں ان کی ضمانت کا نظم یقینی کروائیں۔ کنبہ کے سرپرست کے جیل میں بند رہنے کی وجہ سے ان کے بچے بھوکے ہیں۔

Published: undefined

واضح رہے کہ جیتن مانجھی نے تین دن قبل کہا تھا کہ اگر وہ مزید کچھ دن وزیراعلیٰ کے عہدے پر رہتے تو بے روزگاروں کے لئے 75 لاکھ کی ٹھیکداری میں ریزرویشن کا نظم نافذ کردیتے۔ ابھی تک ان کی اس تجویز کو حکومت نے نافذ نہیں کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined