قومی خبریں

21 جماعتوں کا بائیکاٹ، نئی پارلیمنٹ کا ہو رہا ہے  افتتاح،پوجا کے ساتھ شروع ہوئی تقریب

پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے افتتاح میں ملک کی کل 25 سیاسی جماعتیں حصہ لے رہی ہیں، جب کہ کانگریس سمیت 21 سیاسی جماعتوں نے  اس تقریب کا بائیکاٹ کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 

حزب اختلاف کے بائیکاٹ کے باوجود اور صدر جمہوریہ کی عدم موجودگی میں وزیر اعظم نریندر مودی دہلی میں نئے پارلیمنٹ ہاؤس کا افتتاح کرنے جا رہے ہیں۔ افتتاحی تقریب کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ تقریب کا آغاز پوجا سے کیا جا رہا ہے اور اس پر مبصرین کا سوال ہے کہ پارلیمنٹ کی بلڈنگ کسی ایک مذہب خاص کی ہے یا تمام ہندوستانیوں کی ہے ، کیا  عبادات میں تمام مذاہب کی نمائندگی ہوگی ؟

Published: undefined

نئی پارلیمنٹ کی افتتاحی تقریب کا پروگرام:7.30AM- ہیون اور پوجا،8.30AM- سینگول کی تنصیب،صبح 9 بجے دعائیہ اجتماع کا اہتمام کیا گیا،12.07AM- قومی ترانہ،12.10PM- راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین کی تقریر،12.17PM- 2 مختصر فلموں کی نمائش،12.29PM- نائب صدر کا خطاب پڑھا جائے گا،12.33PM- صدر کا پیغام پڑھا جائے گا،12.38 PM- قائد حزب اختلاف کھڑگے کا خطاب (بائیکاٹ کی وجہ سے توقع کم)،12.43PM- اسپیکر اوم برلا کا خطاب،1.05 PM ۔وزیر اعظم سکہ جاری کریں گے، 1.10PM- وزیر اعظم مودی کا خطاب

Published: undefined

کانگریس سمیت کئی اپوزیشن جماعتوں نے تقریب میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے کہ ریاست کی سربراہ ہونے کے ناطے صدر دروپدی مرمو کو نئے پارلیمنٹ ہاؤس کا افتتاح کرنا چاہیے۔ افتتاحی تقریب سے پہلے پی ایم مودی نے کہا تھا کہ نیا پارلیمنٹ ہاؤس ہر ہندوستانی کو فخر کرے گا۔

Published: undefined

تکونی شکل کے چار منزلہ پارلیمنٹ ہاؤس کا تعمیر شدہ رقبہ 64,500 مربع میٹر ہے۔ نئی پارلیمنٹ میں لوک سبھا کے 888 اور راجیہ سبھا میں 384 ارکان کے بیٹھنے کا انتظام کیا گیا ہے۔ جب کہ مشترکہ اجلاس کے لیے لوک سبھا ہال میں 1,272 ارکان بیٹھ سکتے ہیں۔ پارلیمنٹ کی موجودہ عمارت 96 سال پرانی ہے جس کی تعمیر 1927 میں مکمل ہوئی تھی۔ افتتاح سے قبل لوٹینس دہلی میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

Published: undefined

پولیس پہلے ہی ٹریفک ایڈوائزری جاری کر چکی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نئی دہلی ضلع  میں اس مدت کے دوران  گاڑیوں کے داخلے پر پابندی ہوگی۔ پارلیمنٹ کی نئی عمارت انتہائی سکیورٹی والے علاقے میں واقع ہے۔ پولیس نے کہا کہ اضافی سیکورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کے علاوہ سی سی ٹی وی کیمروں سے مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined