قومی خبریں

پڑوسی کے گھر جا کر چائے مانگی، پھر 2 بے گناہ بچوں کو قتل کردیا،علاقہ میں کشیدگی،ملزم انکاؤنٹرمیں ڈھیر

اترپردیش کے بدایوں میں ایک شخص نے گھر میں گھس کر دو بچوں کو قتل کردیا۔ اس کے بعد پولیس نے صرف دو گھنٹے کے اندر انکاؤنٹر میں ملزم کو مار گرایا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس

 

سنسنی خیز قتل کیس سے یوپی کا بدایوں ہل گیا ہے۔ بدایوں کی  بابا کالونی میں ایک شخص نے دو بچوں کو قتل کردیا۔ اس کے بعد وہ بھاگ گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے ملزم کو پکڑنے کی کوشش کی تو اس نے فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس نے بھی جوابی کارروائی کی جس میں وہ مارا گیا۔ اس واقعہ کے بعد علاقے میں کشیدگی  پھیل گئی۔ پولیس اور انتظامیہ نے امن قائم کرنے کی اپیل کی ہے۔

Published: undefined

نیوز پورٹل ’آج تک ‘ پر شائع خبر کے مطابق بدایوں کے ڈی ایم منوج کمار نے بتایا کہ پولیس کو اطلاع ملی کہ منڈی کمیٹی چوکی کے قریب بابا کالونی میں ایک شخص نے ایک گھر میں گھس کر دو چھوٹے بچوں کو قتل کردیا۔ اس کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ لوگوں سے امن برقرار رکھنے کو کہا گیا ہے۔ دونوں بچوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی گئی ہیں۔ قتل کی وجہ تاحال واضح نہیں ہوسکی ہے۔ ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا ہے۔ معاملے کی جانچ جاری ہے۔

Published: undefined

بریلی کے آئی جی راکیش کمار نے بتایا کہ اس واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ ملزم وہاں سے بھاگنے کی کوشش کر رہا تھا۔ پولیس کو دیکھتے ہی اس نے فائرنگ شروع کر دی۔ اس کے بعد وہ جوابی کارروائی میں مارا گیا۔ ملزم نےموقع پر ہی دم توڑ گیا۔ ملزم کی عمر 25 سے 30 سال کے درمیان بتائی جاتی  ہے۔ اس حملے میں دو بچے مارے گئے ہیں۔ ایک بچہ شدید زخمی ہے۔ اسے علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

Published: undefined

ڈی جی پی پرشانت کمار نے بتایا کہ یہ واقعہ منگل کی شام آٹھ بجے پیش آیا۔ ساجد نامی شخص اس کی دکان کے سامنے ونود سنگھ کے گھر گیا ہوا تھا۔ اس  نے ونود کی بیوی سے چائے بنانے کو کہا۔ اچانک ونود کے تین بچوں پر جان لیوا حملہ ہوا۔ اس نے کلہاڑی کے وار سے دو بچوں کو قتل کر دیا۔ تیسرے بچے کو چوٹ لگی ہے۔ واقعے کے بعد ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

Published: undefined

معلومات کے مطابق ونود کمار سنگھ بابا کالونی میں رہتا ہے۔ اس کی بیوی گھر میں پارلر چلاتی ہے۔ وہ اپنے 3 بچوں کے ساتھ گھر میں اکیلی تھی۔ ساجد اپنے گھر کے سامنے سیلون چلاتا ہے۔ منگل کو وہ اپنی دکان بند کر کے جلدی چلا گیا۔ لیکن شام کو ونود کے گھر آیا۔ پہلے تعارف کی وجہ سے ونود کی بیوی اس کے لیے چائے بنانے چلی گئی۔ اس کے بعد وہ چپکے سے گھر کی چھت پر چلا گیا، جہاں بچے کھیل رہے تھے۔

Published: undefined

ساجد نے مبینہ طور پر ونود کے تین بچوں 12 سالہ آیوش، 8 سالہ آہان اور  یوراج  پر کلہاڑی سے حملہ کیا۔ اس میں آیوش اور آہان کی موت ہوگئی، جب کہ یوراج کو زخمی ہونے کے بعد اسپتال لے جایا گیا۔ یہ واقعہ سول لائنز تھانے کی منڈی پولیس چوکی سے چند قدم کے فاصلے پر پیش آیا۔ اس واقعہ کے بعد اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے دکانوں میں توڑ پھوڑ کی اور ایک موٹر سائیکل کو نقصان پہنچایا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined