قومی خبریں

سردار پٹیل اسٹیڈیم کا نام بدل کر ’نریندر مودی اسٹیڈیم‘ رکھے جانے پر راہل گاندھی نے کیا طنز

راہل گاندھی نے ٹوئٹ میں بی سی سی آئی سکریٹری جے شاہ کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے ’’سچ کتنی خوبصورتی سے خود کو ظاہر کرتا ہے۔ نریندر مودی اسٹیڈیم۔ اڈانی اینڈ۔ ریلائنس اینڈ۔ جے شاہ کی صدارت میں!‘‘

موٹیرا کرکٹ گراؤنڈ اب نریندر مودی اسٹیڈم کے نام سے جانا جائے گا / تصویر اے آئی این ایس
موٹیرا کرکٹ گراؤنڈ اب نریندر مودی اسٹیڈم کے نام سے جانا جائے گا / تصویر اے آئی این ایس 

دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم موٹیرا کا نام بدل کر نریندر مودی اسٹیڈیم کر دیا گیا ہے۔ اس خبر کے پھیلتے ہی سوشل میڈیا پر تنقید کی برسات شروع ہو گئی۔ اس درمیان کانگریس کے سابق صدر اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے پی ایم مودی کا نام لیے بغیر ان پر طنز کے تیر چلائے ہیں۔ انھوں نے اس سلسلے میں ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ ’’سچ کتنی خوبصورتی سے خود کو ظاہر کرتا ہے۔ نریندر مودی اسٹیڈیم۔ اڈانی اینڈ۔ ریلائنس اینڈ۔ جے شاہ کی صدارت میں!‘‘ ساتھ ہی راہل گاندھی نے ’ہیش ٹیگ ہم دو ہمارے دو‘ کا استعمال بھی کیا ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ راہل گاندھی نے بجٹ پر بحث کےد وران کسانوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ مودی حکومت کچھ قریبی صنعت کاروں کے لیے کام کر رہی ہے۔ اسی دوران انھوں نے آبادی کنٹرول کے لیے دیے گئے نعرہ ’ہم دو ہمارے دو‘ کو دہرایا اور کہا کہ اب یہ نعرہ آبادی کنٹرول کی جگہ حکومت چلانے کے لیے سلوگن بن گیا ہے۔

Published: undefined

یہاں قابل ذکر ہے کہ آج ہی صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے اسٹیڈیم کا افتتاح کیا ہے۔ اس موقع پر وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر کھیل کرن ریجیجو سمیت کئی دیگر ہستیاں موجود رہیں۔ ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان آج اسٹیڈیم میں میچ کھیلا جا رہا ہے۔ اس اسٹیڈیم میں ایک لاکھ 32 ہزار ناظرین بیٹھ سکتے ہیں۔

Published: undefined

بہر حال، سردار پٹیل اسٹیڈیم کا نام نریندر مودی اسٹیڈیم کیے جانے کے بعد راہل گاندھی کے علاوہ کانگریس کے کئی دیگر لیڈروں نے بھی مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ کانگریس ترجمان سپریا شرینیت نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’موٹیرا اسٹیڈیم سے سردار پٹیل کا نام ہٹا کر نریندر مودی رکھنا آزادی کے عظیم ہیرو کی بے عزتی ہے۔ آپ کی انا اور تکبر کی کوئی تو حد ہوگی مودی جی؟ شرم کیجیے۔‘‘

Published: undefined

گجرات کانگریس کے ورکنگ پریسیڈنٹ ہاردک پٹیل نے بھی اس تعلق سے ٹوئٹ کیا ہے جس میں انھوں نے لکھا ہے کہ ’’دنیا کے سب سے بڑے احمد آباد واقع سردار پٹیل کرکٹ اسٹیڈیم کا نام بدل کر نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم رکھا گیا ہے، کیا یہ سردار پٹیل کی بے عزتی نہیں ہے؟ سردار پٹیل کے نام پر ووٹ مانگنے والی بی جے پی اب سردار صاحب کی بے عزتی کر رہی ہے۔ گجرات کی عوام سردار پٹیل کی بے عزتی برداشت نہیں کرے گی۔‘‘ انھوں نے مزید لکھا کہ ’’بھارت رتن، آئرن مین سردار پٹیل نے آر ایس ایس پر پابندی لگائی تھی اور اسی وجہ سے آر ایس ایس کے شاگرد سردار پٹیل کا نام مٹانے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ باہر سے دوستی لیکن اندر سے بیر، یہ سلوک بی جے پی کا سردار پٹیل سے ہے۔ ایک بات یاد رکھیے گا کہ سردار پٹیل کی بے عزتی ہندوستان برداشت نہیں کرے گا۔‘‘

Published: undefined

کانگریس کے سینئر لیڈر اور قومی ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے ’ہیش ٹیگ سردار پٹیل کا اَپمان‘ لگاتے ہوئے بی جے پی پر حملہ کیا ہے۔ انھوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’بلاشبہ ثابت ہوا کہ: بی جے پی کبھی بھی ’گیم چینجر‘ نہیں ہو سکتی، بی جے پی صرف ’نیم چینجر‘ (نام بدلنے والی) ہو سکتی ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined