آسام اسمبلی انتخاب: کانگریس نے جاری کی 42 امیدواروں پر مشتمل پہلی لسٹ، گورو گگوئی کو جورہاٹ سے ملا ٹکٹ

کانگریس نے آسام یونٹ کے صدر گورو گگوئی کو جورہاٹ سیٹ سے میدان میں اتارا ہے، جبکہ آسام اسمبلی میں کانگریس ایگزیکٹیو پارٹی کے لیڈر دیوورَت سیکیا کو نذیرا سیٹ سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>گورو گوگوئی / ویڈیو گریب</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

آسام اسمبلی انتخاب کے پیش نظر کانگریس نے اپنی پہلی فہرست جاری کر دی ہے۔ پارٹی نے 126 رکنی اسمبلی کے لیے 42 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے، جس میں کئی اہم سیٹیں شامل ہیں۔ انتخاب اپریل میں ہونے کا امکان ہے اور کانگریس نے انتخابی پروگرام کے اعلان سے پہلے ہی امیدواروں کا اعلان کر کے سیاسی برتری حاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔ کانگریس نے آسام یونٹ کے صدر گورو گگوئی کو جورہاٹ سیٹ سے میدان میں اتارا ہے، جبکہ آسام اسمبلی میں کانگریس ایگزیکٹیو پارٹی کے لیڈر دیوورَت سیکیا کو نذیرا سیٹ سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔ اسی طرح سابق آسام کانگریس صدر رپن بورا کو برچھلا سیٹ سے امیدوار بنایا گیا ہے۔

آسام اسمبلی انتخاب: کانگریس نے جاری کی 42 امیدواروں پر مشتمل پہلی لسٹ، گورو گگوئی کو جورہاٹ سے ملا ٹکٹ

کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال کی جانب سے جاری امیدواروں لسٹ کے مطابق عبدالسبحان علی سرکار کو گوری پور، مارکلائن مارک کو گوالپاڑہ مغرب (ایس ٹی محفوظ)، گریش بروآ کو بونگائی گاؤں اور مہانند سرکار کو برپیٹا (ایس سی محفوظ) سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں رمن سنگھ رابھا کو بوکو-چھائیگاؤں (ایس ٹی) سیٹ سے امیدوار بنایا گیا ہے، جبکہ نندیتا داس کو ہاجو-سوالکوچی (ایس سی) سے اور ستیہ وَرت کلیتا کو کمل پور سے میدان میں اتارا گیا ہے۔ اس طرح پارٹی نے محفوظ نشستوں پر توازن قائم کرنے کی کوشش کی ہے۔


کچھ دیگر اہم سیٹوں کی بات کریں، تو میرا بورتھاکر گوسوامی کو ڈسپور سیٹ سے ٹکٹ ملا ہے۔ دگنت برمن اور اشوک کمار شرما بالترتیب برکھتری اور نلباڑی سے انتخاب لڑیں گے۔ قابل ذکر ہے کہ کانگریس 2016 سے آسام میں اقتدار سے باہر ہے اور اس بار مضبوط واپسی کا دعویٰ کر رہی ہے۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ وہ ریاست میں تبدیلی کے مدعے پر انتخاب لڑے گی۔