قومی خبریں

مانسون نے پکڑی رفتار، راجدھانی دہلی میں جلد ہوگی دستک، کئی ریاستوں کے لیے شدید بارش کا الرٹ جاری

مانسون کے 2-1 دنوں کے اندر قومی راجدھانی میں پہنچنے کا امکان ہے۔ اب تک بہار، مشرقی اور وسط اتر پردیش، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ، اتراکھنڈ، ہماچل پردیش کے کچھ حصوں میں مانسون کی آمد ہو چکی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>مانسون (فائل) / آئی اے این ایس</p></div>

مانسون (فائل) / آئی اے این ایس

 
IANS

جنوب-مغربی مانسون نے ایک بار پھر رفتار پکڑ لی ہے اور وہ تیزی سے بڑھتے ہوئے دہلی کی دہلیز تک پہنچ چکا ہے۔ ایک سے دو دنوں کے اندر قومی راجدھانی میں اس کے دستک دینے کا امکان ہے۔ ویسے دہلی میں مانسون کے آنے کی عام تاریخ 26 سے 27 جون ہے۔ لیکن اس مرتبہ 4-5 دن پہلے ہی اس کے لیے حالات موافق نظر آ رہے ہیں۔

Published: undefined

دوسری طرف راجستھان، اتر پردیش کے کئی حصوں میں پہلے ہی مانسون کی بارش شروع ہو چکی ہے۔ اب راجدھانی دہلی کے علاوہ پنجاب اور ہریانہ میں اس کا انتظار ہے۔ اب تک بہار، مشرقی اور وسط اتر پردیش، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ، اتراکھنڈ، ہماچل پردیش کے کچھ حصوں میں مانسون کی آمد ہو چکی ہے۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے اگلے ایک ہفتہ تک ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، پنجاب، ہریانہ، مغربی اتر پردیش اور مشرقی راجستھان میں الگ الگ مقامات پر شدید بارش کی وارننگ جاری کی ہے۔ ساتھ ہی یہاں 40-50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔ ابھی مغربی راجستھان کے کچھ حصوں میں درجہ حرارت معمول سے اوپر بنا ہوا ہے، لیکن موسم سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اگلے دو دن میں بارش راحت لے کر آئے گی۔

Published: undefined

آئی ایم ڈی کے مطابق پیر سے دہلی، ہریانہ، پنجاب اور مغربی اتر پردیش میں مانسون کی بارش میں تیزی آئے گی۔  جموں و کشمیر میں 21 سے 26 جون تک بارش کا دور شروع ہو سکتا ہے۔

Published: undefined

اس درمیان اتر پردیش، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، مشرقی راجستھان اور مہاراشٹر کے ساحلی ضلعوں میں بارش جاری ہے۔ ممبئی اور کرناٹک کے ساحلی علاقوں میں بھی مسلسل بارش سے عام زندگی بُری طرح متاثر ہوئی ہے۔ وہیں مدھیہ پردیش میں شدید بارش سے ندی-نالے اُبال پر ہونے سے کئی راستے بند ہو گئے ہیں۔ ایسا ہی موسم اگلے 24 گھنٹے تک بنا رہنے کا امکان ہے۔

Published: undefined

راجستھان میں بھی تیز بارش کا دور جاری ہے۔ جئے پور، کوٹا، بھیلواڑہ، دوسا، بوندی، ٹونک، سیکر، ناگور، کرولی سمیت کئی ضلعوں میں جمعہ کو شدید بارش ہوئی۔ ان ضلعوں میں 1 سے لے کر 6 انچ تک بارش درج کی گئی۔ جئے پور موسم مرکز نے ہفتہ کو بھی ریاست کے 30 ضلعوں میں بارش کا یلو الرٹ جاری کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined