مہاتما گاندھی کی پینٹنگ 1.7 کروڑ روپے میں ہوئی نیلام، کلیئر لیٹن نے 94 سال قبل ’مہاتما‘ کو اتارا تھا کینواس پر

برطانوی آرٹسٹ کلیئر لیٹن نے اس پینٹنگ کو پوٹریٹ آف مہاتما گاندھی کا نام دیا تھا۔ یہ واحد ایسی تصویر ہے جس کے لیے مہاتما گاندھی پوٹریٹ انداز میں بیٹھے تھے.

<div class="paragraphs"><p>تصویر ’ایکس‘&nbsp;<a href="https://x.com/GemsOfINDOLOGY">@GemsOfINDOLOGY</a></p></div>

تصویر ’ایکس‘@GemsOfINDOLOGY

user

قومی آواز بیورو

برطانیہ کی راجدھانی لندن میں مہاتما گاندھی کی ایک نایاب پینٹنگ کی نیلامی ہوئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ واحد ایسی تصویر ہے جس کے لیے مہاتما گاندھی پوٹریٹ انداز میں بیٹھے تھے اور پینٹر نے ان کے سامنے بیٹھ کر یہ خوبصورت آئل پینٹنگ بنائی تھی۔ لندن کے بونہمس میں منگل کو آن لائن نیلامی میں اس تصویر کو 152,800 پاؤنڈ (1.7 کروڑ روپے) میں فروخت کیا گیا۔

برطانوی آرٹسٹ کلیئر لیٹن نے اس پینٹنگ کو پوٹریٹ آف مہاتما گاندھی کا نام دیا تھا۔ یہ پینٹنگ امکان سے 3 گنا زیادہ قیمت پر فروخت ہوئی ہے۔ امید تھی کہ یہ پینٹنگ 80-57 لاکھ روپے میں نیلام ہوگی لیکن یہ 1.7 کروڑ روپے میں فروخت ہوئی۔


لیٹن کے کنبہ کے مطابق اس پینٹنگ کو 1974 میں عوامی نمائش کے لیے رکھا گیا تھا۔ حالانکہ تب ایک ایکٹیوسٹ نے اس پر حملہ کر دیا تھا۔ بعد میں اس پینٹنگ کو صحیح کیا گیا۔ ایسے میں لیٹن کے کنبہ کو امید نہیں تھی کہ اس پینٹنگ کی اتنی مہنگی بولی لگے گی۔

یہ پینٹنگ 1931 کی ہے، جب مہاتما گاندھی دوسرے گولمیز کانفرنس میں شرکت کے لیے لندن گئے تھے۔ دراصل یہ تصویر بنانے والی آرٹسٹ کلیئر لیٹن اس وقت مشہور سیاسی صحافی ہینری نوئل کے ساتھ رشتے میں تھیں۔ ہینری ہندوستان کی آزادی کی بڑے حامیوں میں سے ایک تھے۔ ایسے میں ہینری کی ملاقات مہاتما گاندھی سے ہوئی اور اسی بہانے لیٹن کو بھی گاندھی جی سے ملنے کا موقع مل گیا۔


ملاقات کے دوران لیٹن نے گاندھی جی کے سامنے ان کی پینٹنگ بنانے کی پیشکش کی اور وہ راضی ہو گئے۔ گاندھی جی پوٹریٹ موڈ میں بیٹھے اور لیٹن نے ان کو کینواس پر اتار لیا۔ یہ آئل پینٹنگ گاندھی جی کو بھی بے حد پسند آئی تھی۔ وہیں اب اس یادگار پینٹنگ کو نیلام کر دیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔