موہن بھاگوت / ایکس
نئی دہلی: راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایک) کے سربراہ موہن بھاگوت نے شرح پیدائش میں کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ معاشرے جن کی پیدائش کی شرح 2.1 سے کم ہوئی، وہ ختم ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ آبادی کے تناسب کو برقرار رکھنے کے لیے دو سے زائد بچوں کی ضرورت ہے۔
Published: undefined
بھاگوت نے ایک پروگرام کے دوران کہا، ’’جدید آبادیاتی سائنس کے مطابق، اگر کسی معاشرے کی شرح تولید 2.1 سے نیچے چلی جائے تو وہ معاشرہ دنیا سے ختم ہو جاتا ہے، چاہے کوئی بحران نہ ہو۔ اس لیے ہمیں اپنی شرح تولید کو 2.1 سے کم ہونے سے روکنا ہوگا۔‘‘
Published: undefined
بھاگوت نے زور دیا کہ ہندوستان کی موجودہ آبادیاتی پالیسی کے مطابق، شرح تولید کو 2.1 پر برقرار رکھنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا، "اگر ہمیں 2.1 کی شرح تولید چاہیے تو ہر خاندان میں دو سے زیادہ بچے ہونے چاہئیں، بلکہ تین ہونا زیادہ بہتر ہے۔ یہ نہ صرف سماجی بقاء کے لیے ضروری ہے بلکہ سائنسی تحقیق بھی یہی کہتی ہے۔‘‘
بھاگوت نے کہا کہ ماضی میں بھی آر ایس ایس نے آبادی کے توازن پر زور دیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ غیر متوازن آبادی ہندوستانی جمہوریت کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined