قومی خبریں

مودی وارانسی سے کریں گے خودکفیل'سوستھ بھارت' اسکیم کا آغاز

مودی حکومت نے صحت مند ہندوستان کے لئے 4 سطحی حکمت عملی بنائی ہے جس میں سوچھ بھارت مہم، یوگ، حاملہ خواتین کی وقت پر دیکھ بھال اور علاج جیسی تدابیر سمیت بیماری کی روک تھام و صحت بہبود کو بڑھوا دینا ہے۔

پی ایم مودی، تصویر یو این آئی
پی ایم مودی، تصویر یو این آئی 

وارانسی: وزیر اعظم نریندر مودی اپنے پارلیمانی حلقے وارانسی سے 25 اکتوبر کو قومی اسکیم 'آتم نربھر سوستھ بھارت' اسکیم کا افتتاح کریں گے۔ پانچ سال تک چلنے والی اس اسکیم کے لئے64180 کروڑ روپئے کے بجٹ کی تجویز رکھی گئی ہے۔ اس کا اعلان 2021۔22 کے مرکزی بجٹ میں کیا گیا تھا۔ 25 اکتوبر کو وزیر اعظم وارانسی کے مہدی گنج میں ایک بڑی ریلی کے دوران اس اسکیم کو قوم کے نام ممنون کریں گے۔

Published: undefined

حال ہی میں ہندوستان نے کووڈ ویکسین کے سو کروڑ کا ہدف حاصل کرنے کا ریکارڈ بنایا ہے۔ پی ایم مودی وارانسی کی سرزمین سے اس اسکیم کا آغاز کریں گے جو ملک کو صحت مند ہندوستان کی جانب آگے بڑھانے میں میل کا پتھر ثابت ہوگا۔ اس اسکیم سے آنے والے سالوں میں سماج کے آخری طبقے تک لوگوں کے صحت کو بہتر بنانے میں حکومت کا کردار گھر گھر پہنچنے والا ہے۔

Published: undefined

مودی حکومت نے صحت مند ہندوستان کے لئے چار سطحی حکمت عملی بنائی ہے جس میں سوچھ بھارت مہم، یوگ، حاملہ خواتین بچوں کی وقت پر دیکھ بھال اور علاج جیسے تدابیر سمیت بیماری کی روک تھام و صحت بہبود کو بڑھوا دینا ہے۔ سماج کے محروم طبقے کے لوگوں کو سستا اور موثر علاج دستیاب کرانا ہے۔ ہیلتھ انفرااسٹرکچر اور طبی خدمات پیشہ وروں کی کوالٹی کو بڑھانا۔ ان میں آنے والی روکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے ایک مشن موڈ پر کام کرنا بھی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined