قومی خبریں

مودی سرنیم معاملہ: راہل گاندھی نے سورت کورٹ پہنچ کر سزا کو کیا چیلنج، آئندہ سماعت 3 مئی کو، عدالت سے ملی ضمانت

آج راہل گاندھی کے ساتھ ان کی بہن پرینکا گاندھی کے علاوہ کانگریس حکمراں تین ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے علاوہ بڑی تعداد میں پارٹی کارکنان و لیڈران بھی گجرات پہنچے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی / ٹوئٹر /@INCIndia</p></div>

راہل گاندھی / ٹوئٹر /@INCIndia

 

کانگریس لیڈر راہل گاندھی آج گجرات کے سورت سیشن کورٹ پہنچے اور ذیلی عدالت کے ذریعہ مودی سرنیم (کنیت) معاملہ پر سنائی گئی 2 سال جیل کی سزا کو چیلنج پیش کیا۔ پیر کے روز راہل گاندھی کے وکیل نے اپیل فائل کی اور پھر اس کے بعد سورت کورٹ نے اس معاملے پر آئندہ سماعت کے لیے 3 مئی کی تاریخ مقرر کی۔ اس درمیان عدالت نے راہل گاندھی کے ضمانت معاملہ پر سماعت کے لیے 13 اپریل کی تاریخ طے کی ہے اور اس وقت تک کے لیے انھیں ضمانت دینے کا فیصلہ سنایا۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ آج راہل گاندھی کے ساتھ ان کی بہن پرینکا گاندھی کے علاوہ کانگریس حکمراں تین ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے علاوہ بڑی تعداد میں پارٹی کارکنان و لیڈران بھی گجرات پہنچے ہیں۔ سبھی راہل گاندھی کے ساتھ اتحاد کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور نچلی عدالت کے ذریعہ دی گئی سزا کو چیلنج کرنے کے حامی ہیں۔ چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل، راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت اور ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ سکھوندر سنگھ سکھو سورت میں موجود ہیں۔ اس موقع پر اشوک گہلوت نے کہا کہ ’’ہمیں عدلیہ پر بھروسہ ہے۔ ہم یہاں اپنا اتحاد ظاہر کرنے آئے ہیں۔ ہم ملک کو بچانے کے لیے ’ستیاگرہ‘ کر رہے ہیں۔ ملک دیکھ رہا ہے کہ اندرا گاندھی کے پوتے اور راجیو گاندھی کے بیٹے راہل گاندھی کے ساتھ آج کیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔‘‘

Published: undefined

واضح رہے کہ سورت میں چیف جیوڈیشیل مجسٹریٹ ایچ ایچ ورما کی عدالت نے مودی سرنیم کو لے کر راہل گاندھی کی طرف سے کیے گئے ایک تبصرہ کے سلسلے میں داخل مجرمانہ ہتک عزتی کے مقدمہ میں انھیں 23 مارچ کو قصوروار قرار دیتے ہوئے 2 سال جیل کی سزا سنائی تھی۔ حالانکہ عدالت نے راہل گاندھی کو اسی دن ضمانت بھی دے دی تھی اور ان کی سزا کے عمل پر 30 دن کے لیے روک لگا دی تھی تاکہ وہ اوپری عدالت میں اپیل داخل کر سکیں۔

Published: undefined

سورت کی عدالت کے ذریعہ قصوروار ٹھہرائے جانے کے بعد لوک سبھا سکریٹریٹ نے 24 مارچ کو ایک نوٹیفکیشن جاری کر راہل گاندھی کو پارلیمنٹ کی رکنیت سے نااہل قرار دے دیا تھا۔ لوک سبھا کی رکنیت ختم ہونے کے بعد راہل گاندھی 8 سال تک انتخاب نہیں لڑ پائیں گے، بشرطیکہ کوئی اعلیٰ عدالت ان کی سزا پر روک نہ لگا دے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined