قومی خبریں

مودی سرکار نے ملک کی خارجہ پالیسی کو گہری چوٹ پہنچائی: ملکارجن کھڑگے

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے الزام لگایا کہ نریندر مودی حکومت نے غیر وابستگی اور اسٹریٹجک خودمختاری کو نقصان پہنچایا، چین اور امریکہ کے معاملے میں خارجہ پالیسی کمزور اور متضاد نظر آ رہی ہے

<div class="paragraphs"><p>کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے / یو این آئی</p></div>

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے / یو این آئی

 

نئی دہلی: کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے وزیر اعظم نریندر مودی پر شدید تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ ان کی قیادت والی حکومت نے ہندوستان کی خارجہ پالیسی، خاص طور پر غیر وابستگی اور اسٹریٹجک خودمختاری کے اصولوں کو گہرا نقصان پہنچایا ہے۔ جمعہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک تفصیلی پوسٹ میں کھڑگے نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کا یہ دعویٰ کہ وہ ملک کو جھکنے نہیں دیں گے، زمینی حقیقت سے بالکل متصادم ثابت ہو رہا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں حکومت کے فیصلوں نے یہ واضح کر دیا ہے کہ ہندوستان کی خارجہ پالیسی ایک مستحکم سمت کے بجائے تضادات کا شکار ہو چکی ہے۔ کھڑگے کے مطابق پہلی مثال چین سے متعلق پالیسی ہے، جہاں پانچ سال قبل عائد کی گئی پابندیوں کو ختم کرنے کی بات کی جا رہی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ وزیر اعظم مودی پہلے ہی وادی گلوان کے واقعہ کے بعد چین کو کلین چٹ دے چکے ہیں، جس سے بہادر ہندوستانی فوجیوں کی قربانیوں کی توہین ہوئی۔

Published: undefined

کانگریس صدر نے کہا کہ اب چینی کمپنیوں کے لیے سرخ قالین بچھانے کی باتیں سامنے آ رہی ہیں، جو اس بات کی علامت ہیں کہ حکومت کا سخت رویہ محض نعرے تک محدود تھا۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ جس ’سرخ آنکھ‘ کی بات کی جاتی تھی، وہ چین کے سامنے بے اثر دکھائی دے رہی ہے۔

کھڑگے نے دوسری مثال امریکہ کے حوالے سے پیش کی۔ ان کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ روزانہ ہندوستان کی جانب سے روسی تیل کی درآمد پر تبصرے کر رہے ہیں، لیکن وزیر اعظم مودی اس پر خاموش ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ اس خاموشی سے یہ تاثر ملتا ہے کہ حکومت دباؤ کے سامنے جھک رہی ہے، جو ایک خودمختار خارجہ پالیسی کے منافی ہے۔ کانگریس صدر نے کہا کہ ان کی جماعت کے نزدیک خارجہ پالیسی کی بنیاد قومی مفاد پر ہونی چاہیے، نہ کہ وقتی سیاسی مصلحتوں پر۔ ان کا الزام تھا کہ مودی حکومت نے غیر صف بندی اور اسٹریٹجک خودمختاری جیسے بنیادی اصولوں کو کمزور کر دیا ہے۔ کھڑگے کے مطابق موجودہ خارجہ پالیسی ایک بے قابو پنڈولم کی طرح جھول رہی ہے، جس کے منفی اثرات براہ راست ہندوستانی عوام پر پڑ رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined