سونے کی قیمت نے پھر لگائی چھلانگ، دو دن میں 24,600 روپے ہوا مہنگا، چاندی بھی دوڑ میں شامل

ایسے حالات میں خریدار اس بات کو لے کر پریشان ہیں کہ آیا آنے والے تہواروں جیسے مکر سنکرانتی، پونگل اور ماگھہ بیہو کے دوران سونے کی قیمتیں پھر سے بڑھیں گی؟

<div class="paragraphs"><p>سونے چاندی کی قیمتوں میں  اضافہ / آئی اے این ایس</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

ہندوستانی بازار میں ہفتے کو بھی سونے کی قیمتوں میں تیزی برقراررہی۔ آج ( 10 جنوری) کو مسلسل دوسرے دن سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے کو ملا۔ صورتحال یہ رہی کجہ 24 قیراط سونے کی قیمت فی 100 گرام کے حساسب سے 24 ہزار 600 روپئے اور 10 گرام کی قیمت میں 2,460 روپے کا اضافہ ہوا۔ اس کے ساتھ ہی سونا ایک بار پھر اپنی ریکارڈ سطح کے قریب پہنچتا نظرآرہا ہے۔

ایسے حالات میں خریدار اس بات کو لے کر پریشان ہیں کہ آیا آنے والے تہواروں جیسے مکر سنکرانتی، پونگل اور ماگھہ بیہو کے دوران سونے کی قیمتیں پھر سے بڑھیں گی؟۔ جہاں تک چاندی کی بات ہے تو دو دن کی گراوٹ کے بعد اب چاندی کی قیمت میں بھی تیزی دیکھی جاسرہی ہے۔ آنے والے دنوں میں سونا اور چاندی بالترتیب125000۔ 142000 اور 232000 ۔ 255000 کی سطح پر کاروبار کر سکتے ہیں۔


ہفتہ کو 24 قیراط سونے کی قیمت 1,150 روپے بڑھ کر 1,40,460 روپے فی 10 گرام ہو گئی اور 100 گرام کی قیمت 11,500 روپے بڑھ کر 14,04,600 روپے تک پہنچ گئی ۔ سب سے سستا 24 قیراط سونے کی قیمت 115 روپے کے اضافے کے ساتھ 14,046 روپے فی 1 گرام ہے۔ اسی طرح 22 قیراط سونے کی قیمت 10 گرام کے لیے 1 لاکھ 28 ہزار 750 روپئے اور 100 گرام کے لیے 12,87,500 روپے رہی جس میں بالترتیب 1050 روپئے اور 10500 روپئے کی تیزی آئی۔ 22 قیراط کے زمرے میں سب سے سستا سونا 12,875 روپے فی گرام تھا، جو105 روپے مہنگا ہوا۔

اس کے علاوہ 18 قیراط سونے کی قیمت10 گرام کے حساب سے 1,860 روپے بڑھ کر 1,05,340 روپئے ہوگئی اور 100 گرام کے لیے 8,600 روپئے بڑھ کر 10,53,400  روپئے ہو گئی۔ سب سے سستا 18 قیراط کا سونا 10,534 روپے تھا جو 10 جنوری کو 86 روپے مہنگا ہوا۔ جنوری میں سونے کی قیمتوں میں اب تک 4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اسی طرح چاندی کی قیمتیں 8 جنوری سے 9 جنوری تک  8,000 کی گراوٹ کے بعد پھر اُچھال آیا۔ 10 جنوری کو 1 کلو چاندی کی قیمت 2.60 لاکھ  روپئے ریکارڈ کی گئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔