نئی دہلی: کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی کے 100شہروں کو اسمارٹ سٹی بنانے کا اعلان کو جملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے تحت اب تک محض سات فیصد رقم مختص کی گئی ہے اور مودی کی یہ اسکیم مکمل طور پر فلاپ ثابت ہوئی ہے۔
کانگریس کے میڈیا سیل کے سربراہ رنديپ سنگھ سورجےوالا نے بدھ کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس میں کہا کہ حق اطلاعات (آر ٹی آئی) کے تحت موصولہ معلومات کے مطابق ملک کے سو شہروں کو اسمارٹ بنانے کی اس اسکیم کے تحت دو لاکھ کروڑ روپے مختص کئے جانے تھے لیکن گزشتہ پانچ سال میں اس کے لئے محض 14 ہزار کروڑ روپے ہی دیئے گئے۔ اس رفتار سے اگر یہ کام چلتا رہا تو ملک میں سو اسمارٹ سٹی بنانے کا کام 52 سال میں مکمل ہو سکے گا۔
Published: 27 Mar 2019, 10:10 PM IST
انہوں نے کہا کہ خود وزیر اعظم کے پارلیمانی حلقہ بنارس کا ہی حال بہت خراب ہے۔ اس شہر کوا سمارٹ بنانے کے لئے 2267 کروڑ روپے ملنے چاہئے تھے لیکن اسے اب تک محض ساڑھے آٹھ فیصد رقم ہی دی گئی ہے۔ دہلی سے ملحق فرید آباد کو ملنے چاہئے تھے 2500 کروڑ روپے لیکن اسے دیے گئے محض 196 کروڑ روپے۔ چندی گڑھ کو 6800 کروڑ روپے مختص کئے جانے تھے لیکن اس کو صرف 296 کروڑ روپے مختص كيے گئے۔
کانگریس کے ترجمان نے کہا کہ چونکا دینے والی بات یہ ہے کہ مودی حکومت کی اس اہم اسکیم کے تحت کچھ شہروں کو صرف دو دو کروڑ روپے مختص کئے گئے۔ بہار کے چار شہروں کو محض 1600 کروڑ روپے مختص کیے گئے جبکہ هلديا، غازی آباد، میرٹھ، شیلانگ اور بہت سے دوسرے شہروں کو اسمارٹ سٹی منصوبے کے تحت محض دو دو کروڑ روپے دیئے گئے ہیں۔
Published: 27 Mar 2019, 10:10 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 27 Mar 2019, 10:10 PM IST