قومی خبریں

مودی و امت شاہ جھوٹوں کے سردار ہیں: ملکارجن کھڑگے

ریاستی کانگریس کے صدر بالاصاحب تھورات نے کہا کہ مودی و شاہ کی آمریت سے ملک کو آزادی دلانے کے لیے کانگریس نے آزدی کی نئی لڑائی شروع کی ہے۔

تصویر قومی آواز
تصویر قومی آواز 

ممبئی: ہر کسی کے بینک کھاتے میں 15 لاکھ روپئے اور ہرسال دو کروڑ نوجوانوں کو ملازمتیں دینے کا جھوٹا وعدہ کرنے والے شہریت ترمیم قانون اوراین آر سی کے معاملے میں بھی جھوٹ بول کر ملک کے عوام کو گمراہ کرنے والے مودی وامت شاہ جھوٹوں کے سردار ہیں۔ یہ سخت تنقید آج یہاں آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری ومہاراشٹر کے نگراں ملکارجن کھڑگے نے کی ہے۔ وہ یہاں کانگریس کے 135 ویں یومِ تاسیس کے موقع پر اگست کرانتی میدان سے گرگام چوپاٹی تک نکلنے والے کانگریس کے ’بھارت بچاؤ، سنویدھان بچاؤ‘ فلیگ مارچ سے خطاب کررہے تھے۔

Published: undefined

گرگام چوپاٹی کے قریب فلیگ مارچ کے اختتام کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کھڑسے نے مزید کہا کہ ممبئی شہر میں کانگریس کا قیام عمل میں آیا۔ 1942میں ’انگریزو بھارت چھوڑو‘ کی تحریک یہیں ممبئی سے شروع ہوئی۔ کانگریس نے جدوجہد کے ذریعے ملک کو آزادی دلائی۔ کانگریس کی حکومتوں نے ملک کے آئین کے مطابق چلتے ہوئے ملک میں جمہوریت کو مستحکم کیا۔ آئین کے مطابق سبھی کو برابری کا حق دیا۔ لیکن آر ایس ایس کے اشاروں پر چلنے والی اس بی جے پی کی حکومت نے آئین کو ہی بدلنے کی کوشش شروع کردی ہے۔ شہریت ترمیم قانون، این آر سی و این پی آر انہیں کوششوں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ملک میں مذہبی منافرت اور فرقہ پرستی پھیلانے کی کوشش مودی وشاہ کر رہے ہیں۔ انہیں ’چلے جاؤ‘ کہنے کے لئے یہ فلیگ مارچ شروع کیا گیا ہے۔

Published: undefined

اس موقع پر ریاستی کانگریس کے صدر بالاصاحب تھورات نے کہا کہ اپنے قیام کے بعد سے کانگریس نے تمام مذاہب اور تمام طبقات کے لوگوں کو ساتھ لے کر ملک کو آزادی دلائی۔ آزادی کے بعد ملک کے دستور کے مطابق تمام لوگوں کو یکساں مواقع دیا اور سبھی کے لیے انصاف وہرفرد کے آزادی کی ضمانت دی۔ لیکن آج صورت حال یہ ہے کہ آئین نے ہرفرد کو جو آزدی دی ہے، اسے بی جے پی کی حکومت چھین لینا چاہتی ہے۔ لیکن ان کی یہ کوشش ہم کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ مودی و شاہ کی آمریت سے ملک کو آزادی دلانے کے لیے کانگریس نے آزدی کی نئی لڑائی شروع کی ہے۔

Published: undefined

اس موقع پر ممبئی کانگریس کے صدر ایکناتھ گائیکواڑ نے آئین کا عہدنامہ پڑا۔ اس دوران اسٹیج پر ملک کے سابق وزیرداخلہ سوشیل کمار شندے، ریاست کے سابق وزیراعلیٰ اشوک چوہان، پرتھوی راج، ودھان پریشد کے سابق نائب چیئرمین مانک راؤٹھاکرے، ریاستی کانگریس کے کارگزار صدر وبی ڈبلیو وزیر نتن راؤت، ایم ایل اے یشومتی ٹھاکور، ایم ایل اے ڈاکٹر ویشوا جیت کدم، مظفر حسین، آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے سکریٹری ایم ایل اے امت دیشمکھ، ایم ایل اے ورشا گائیکواڑ، آشیش دووا، بی ایم سندیپ، سونل پٹیل، راجیہ سبھا ممبر حسین دلوائی، کمار کیتکر، سابق راجیہ سبھا ممبر بھالچندر منگیکر، سابق مرکزی وزیر ملند دیورا، سابق وزیر وجئے ویڈیٹی وار، ستیج پاٹل، نسیم خان، بابا صدیقی، ایم ایل اے بھائی جگتاپ، ایم ایل اے پرینتی شندے، ایم ایل اے اسلم شیخ، ایم اےل اے امین پٹیل، ایم ایل اے ذیشان صدیقی، یوتھ کانگریس کے ریاستی صدر ستیہ جیت تانبے، سیوادل کے ریاستی صدر ولا اوتاڑے، ریاستی کانگریس کے جنرل سکریٹری وترجمان سچن ساونت، ریاستی ترجمان ڈاکٹر راجوواگھمارے سمیت کانگریس کے دیگر عہدیداران وکارکنان بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ ریاستی کانگریس کے جنرل سکریٹری وترجمان موہن جوشی نے اس پروگرام کی نظامت کی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined