قومی خبریں

ہماچل میں پارٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کی، ان پر فخر ہے: پرینکا گاندھی

پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا کہ انہوں نے ہماچل پردیش میں پارٹی کے تمام رہنماؤں سے ملاقات کی اور ان کے اتحاد، محنت اور مضبوطی سے الیکشن لڑنے کے جذبے اور عوام کے تئیں ان کی وابستگی پر انہیں فخر ہے

<div class="paragraphs"><p>کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی / آئی اے این ایس</p></div>

کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی / آئی اے این ایس

 
IANS

شملہ: کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا نے اتوار کو کہا کہ انہوں نے ہماچل پردیش میں پارٹی کے تمام رہنماؤں سے ملاقات کی اور ان کے اتحاد، محنت اور مضبوطی سے الیکشن لڑنے کے جذبے اور عوام کے تئیں ان کی وابستگی پر انہیں فخر ہے۔

Published: undefined

پرینکا گاندھی نے ایکس پر لکھا، ’’ایک جانب بی جی پی کا خوف، لالچ اور جھوٹ کا سامراج ہے۔ دولت کی طاقت اور ایجنسیوں کے ذریعے اقتدار کے لیے جمہوریت کو ختم کرنے والی سیاست ہے۔ دوسری جانب کانگریس کے پاس سچائی، ہمت اور تحمل کے ساتھ عوام کے لیے انتھک محنت کرنے کا عزم ہے۔‘‘

Published: undefined

یہ کہتے ہوئے کہ انہیں پورا یقین ہے کہ لوگ کانگریس کی حمایت کریں گے، انہوں نے کہا، ’’جیت سچائی کی ہوگی۔ جے ہماچل۔ جے ہند۔‘‘

خیال رہے کہ بی جے پی نے چار لوک سبھا سیٹوں کے ساتھ ساتھ یکم جون کو ہونے والے اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے لیے کانگریس کے تمام چھ باغیوں کو ٹکٹ دیا ہے، جنہوں نے راجیہ سبھا انتخابات میں بھگوا پارٹی کے امیدوار کے حق میں ووٹ دیا تھا۔

Published: undefined

بی جے پی نے دھرمشالہ سے سدھیر شرما، سجان پور سے راجندر رانا، لاہول اسپیتی سے روی ٹھاکر، بڑسر سے اندر دت لکھن پال، گگریٹ سے چیتنیا شرما اور کٹلہڑ سے دیوندر بھٹو کو امیدوار قرار دیا ہے۔

ریاست کا بجٹ منظور کرنے وقت پارٹی کے وہپ کی خلاف ورزی کرنے والے ارکان اسمبلی کو نااہل قرار دئے جانے کے بعد یہ سیٹیں خالی ہو گئی تھیں۔ وزیر اعلیٰ سکھوندر سنگھ سکھو نے کہا کہ وہ اپنے خلاف رچی جا رہی سازشوں سے خوفزدہ نہیں ہیں۔ انہوں نے بی جے پی ہر منتخب حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کرنے کا الزام عائد کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined