قومی خبریں

میرٹھ: ایودھیا معاملہ کے فیصلہ پر جشن! 8 افراد گرفتار

اترپردیش پولس نے سی آر پی سی کی دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے اور ایودھیا قضیہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے آنے والے فیصلے کے بعد ماحول خراب کرنے کی کوشش کرنے کے الزام میں پولس نے 8 افراد کو گرفتار کیا ہے

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

میرٹھ: اترپردیش پولس نے سی آر پی سی کی دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے اور ایودھیا قضیہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے آنے والے فیصلے کے بعد ماحول خراب کرنے کی کوشش کرنے کے الزام میں پولس نے 8 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

Published: 09 Nov 2019, 6:11 PM IST

پولس ذرائع نے سنیچر کو کہا کہ سول لائن علاقے میں سوشل میڈیا پر متنازعہ پوسٹ ڈالنے کے پاداش میں لکشمن نامی نوجوان کو گرفتار کیا گیا ہے۔اس کے خلاف آئی ٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Published: 09 Nov 2019, 6:11 PM IST

ضلع کے نوچندی پولس اسٹیشن علاقے میں فیصلے کے بعد پٹاخہ پھوڑنے والے تین نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔ جبکہ برہم پوری پولیس اسٹیشن علاقے میں مزید ایک شخص کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔جبکہ اسی پولیس اسٹیشن علاقے میں امن و امان کو نقصان پہنچانے کے الزام میں 4 نوجوانوں کو حراست میں لیا۔

Published: 09 Nov 2019, 6:11 PM IST

برہم پوری اسٹیشن علاقے میں پولس نے بھارتیہ ہندو مہاسبھا کے آفس کو بند کیا اور اس کے نائب قومی صدر اشوک شرما کو ان کے گھر میں نظر بند کردیا ہے۔

تاہم ایس ایس پی اجے سہانی نے کہا کہ میرٹھ میں 4 افراد کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی کر نے پاداش میں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ باقییوں کو حراست میں لینے کے بعد چھوڑ دیا گیا۔ وہیں باغپت میں مخصوص کمیونٹی کے افراد کو گالی دینے اور قابل اعتراض نعرے بازی کرنے کے الزام میں پولس نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔

Published: 09 Nov 2019, 6:11 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 09 Nov 2019, 6:11 PM IST