میرٹھ میں جرائم پیشہ کو پکڑنے پہنچی پولیس ٹیم پر حملہ، سپاہی کو برہنہ کرکے پیٹا، 3 گرفتار

جان بچا کر بھاگے پولیس اہلکاروں نے معاملے کی اطلاع اپنے سینئرافسران کو دی تو علاقے کی پولیس میں کھلبلی مچ گئی۔ اسی دوران دیررات کئی تھانوں کی پولیس نے گاؤں میں چھاپہ مارکرملزمین کو حراست میں لے لیا۔

یوپی پولیس
i
user

قومی آواز بیورو

اتر پردیش میں پولیس اور جرائم پیشہ کے درمیان اکثر تصادم کی خبریں پڑھی اور سنی جاتی ہیں مگر میرٹھ سے جو خبر سامنے آئی ہے وہ چونکا دینے والی ہے۔ یہاں جرائم پیشہ کو پکڑنے گئی پولیس ٹیم پر جان لیوا حملہ کردیا گیا اور پولیس اہلکاروں کو دوڑا دوڑا کر پیٹا گیا۔ اتنا ہی نہیں شرپسندوں نے ایک سپاہی کو برہنہ کرکے اسے بے دردی سے مارا پیٹا۔ حالانکہ جب اعلیٰ افسران کو واقعے کی اطلاع ملی تو کئی تھانوں کی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور 3 افراد کو حراست میں لے لیا۔

’اے بی پی نیوز‘ کے مطابق یہ واقعہ منگل کی دیررات میرٹھ کے موانا تھانہ علاقے میں پیش آیا۔ جہاں جرائم پیشہ کی گرفتاری کے لیے گئی پولیس ٹیم پر ملزمین اوران کے اہل خانہ نے حملہ کر دیا۔ حملے کے دوران پولیس اہلکاروں کو دوڑا دوڑا کر پیٹا کیا گیا۔ حد تو تب ہوگئی جب ایک سپاہی کے کپڑے تک اتار لئے گئے۔ اس واردات کے بعد افسران میں کھلبلی مچ گئی۔ پولیس نے آناً فاناً کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمین کو حراست میں لے لیا۔


بتایا گیا ہے کہ شرپسندوں نے پریکشت گڑھ میں رام نگر کے رہنے والے نتن پر حملہ کرتے ہوئے اس کا پیر توڑدیا تھا۔ جس کے بعد پولیس نے ملزمین کی تلاش میں سٹھلا گاؤں میں چھاپہ مارا۔ اسی دوران ملزمین اور ان کے اہل خانہ نے پولیس پر حملہ کردیا۔ حملے کے دوران پولیس اہلکاروں کو دوڑا دوڑا کر بُری طرح پیٹا گیا۔

اس دوران سنیل نامی ایک سپاہی حملہ آوروں کے ہتھے چڑھ گیا۔ شرپسندوں نے اسے برہنہ کرکے بڑی بے دردی سے زدوکوب کیا۔ اُدھرجان بچا کر بھاگے پولیس اہلکاروں نے معاملے کی اطلاع اعلیٰ افسران کو دی تو محکمہ میں کھلبلی مچ گئی۔ دیررات کئی تھانوں کی پولیس نے گاؤں میں چھاپہ مارکرعبدالقادراور اس کے بھائی طلحہ سمیت رشتہ دار گلاب کو حراست میں لے لیا۔ ملزمین کے پاس سے ایک32 بور پستول اوراسلحہ برآمد کئے گئے ہیں۔ دیگر ملزمین کی تلاش جاری ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔