حماس کے مالی امور کے ذمہ دار کو قتل کر دیا ہے: اسرائیل

اسرائیل اور حماس کے درمیان اگرچہ جنگ بندی ہو چکی ہے۔ تاہم اسرائیل گاہے گاہے بمباری کر کے فلسطینیوں کو نشانہ بناتا رہتا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

اسرائیلی ریاست کی فوج نے بدھ کے روز کہا ہے کہ اس نے دو ہفتے پہلے بمباری کر کے غزہ میں حماس کے مالی امور کے ذمہ دار کو ہلاک کیا تھا۔ تاہم اس کی شناخت اب ہو سکی ہے۔ عبد الحی ذاقوت حماس کے مالی شعبے میں ذمہ دار تھے جنہیں اسرائیلی فوج نے 13 دسمبر کو بمباری کر کے قتل کیا۔ اسرائیلی فوج کے مطابق وہ 7 اکتوبر کے حملے کے معماروں میں سے ایک تھے۔

اسرائیلی فوج کے عربی زبان کے لیے ترجمان نے بدھ کے روز اس بارے میں اعلان کرتے ہوئے کہا جب حماس کے مالی امور کے اس ذمہ دار کو قتل کیا گیا تو وہ ایک گاڑی میں سوار تھے اور ان کے ساتھ رائد سعد بھی موجود تھے۔ یہ آپریشن اسرائیلی فوج اور اسرائیل کے حساس ادارے شین بیٹ نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔


عبدالحی ذاقوت کا تعلق حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے مالی شعبے سے تھا۔ جو پچھلے کئی برسوں سے حماس کے لیے فنڈز جمع کرنے کی ذمہ داری پر تھے اور لاکھوں ڈالر رقم انہوں نے حماس کے عسکری ونگ کو اسلحہ کی خریداری کے لیے جمع کر کے دی۔

حماس کے سربراہ خلیل الحیہ نے 14 دسمبر کو رائد سعد کے انتقال کا اعلان کیا تھا۔ تاہم انہوں نے عبدالحی ذاقوت کا ذکر نہیں کیا تھا ۔اسرائیلی فوج نے کہا رائد سعد کا تعلق القسام کے ہتھیار بنانے کے شعبے سے تھا اور وہ اس کے سربراہ تھے اور وہ القسام بریگیڈ کی جنگی استعداد کو بہتر کرنے اور بڑھانے کے ذمہ دار تھے۔


اسرائیل اور حماس کے درمیان اگرچہ جنگ بندی ہو چکی ہے۔ تاہم اسرائیل گاہے گاہے بمباری کر کے فلسطینیوں کو نشانہ بناتا رہتا ہے جیسا کہ 13 دسمبر کو اس نے حماس کے ذمہ داروں کو بھی جنگ بندی کے باوجود بمباری کا نشانہ بنایا۔مجومعی طور پر اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر اب تک 70 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو قتل کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔